نواز شریف سے تعاون کرنے عمران خان کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-16

نواز شریف سے تعاون کرنے عمران خان کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بعض سنگین سیاسی اختلافات کے باوجود دہشت گردی جیسے مسائل پر نواز شریف کے ساتھ تعاون کرنے کا عہدکیا ہے۔ اپنی پارٹی کی پریس کانفرنس کیلئے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کی جماعت کے ساتھ ان کے کئی امور پر سیاسی اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے وہ ان کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہاسپٹل میں عمران خان کے بیان کی فلم بندی کرلی گئی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران اسٹیج پر سے گرجانے کے بعد عمران خان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نواز شریف نے کل شب اسپتال پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان کو درپیش سنگین مسائل حل کرنے کیلئے انہوں نے تعاون کا پیشکش کیا۔ عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ نواز شریف سے ان کی ملاقات بڑی خوشگوار رہی۔ ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا عہد کیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران عمران خان نے نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کے خلاف سخت تنقیدیں کی تھیں۔ انتخابی نتائج واضح ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی کو محسوس کرتے ہوئے نواز شریف نے قبل ازوقت عمران خان کا نام لئے بغیر تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے پر لعن طعن کرنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔ عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ وہ صوبہ خیبر پختوخواہ میں نئی حکومت تشکیل دینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ تمام پاکستان کیلئے صوبائی حکومت ایک بہترین مثال پیش کرے گی۔ خیبر پختونخواہ میں حکومت تشکیل دینے کا انہیں پہلا موقع حاصل ہورا ہید۔ اس صوبہ کو رول ماڈل بنایاجائے گا۔ نئے ادارے اور نیا حکومتی نظام تشکیل دیا جائے گا۔

Imran Khan to support Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں