بنگلہ دیش میں طوفان مہاسین کا خطرہ - عوام کا تخلیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-16

بنگلہ دیش میں طوفان مہاسین کا خطرہ - عوام کا تخلیہ

بنگلہ دیش میں طوفان مہا سین کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کی وجہہ سے بڑے پیمانے پر عوام کا تخلیہ کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے دفتر نے طوفان کے تعلق سے 10 کے مجملہ خطرہ کا سگنل نمبر 7جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساحلی علاقوں میں عوام کو محفوظ مقام منتقل کیا جارہا ہے اور رات دیر گئے۔ تقریباً ایک ملین افراد کا تخلیہ کرادیا گیا۔ سرکاری اور ریڈ کریسنٹ کے والینٹس میگافون کے ذریعہ عوام کو اپنے گھر چھوڑ کر فوری محفوظ مقام منتقل ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی علاقوں میں عوام اپنے گھر چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ہے لیکن طوفان کے خطرہ کی وجہہ سے ان کا جبراً تخلیہ کرایا جارہا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق کمیونٹی ریڈیو سرویس بحال کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج رات 27 واں بلٹین جاری کرتے ہوئے کہاکہ مہاسین ساحل کی طرف مزید بڑھ گیا ہے۔ توقع ہے کہ کل صبح یہ طوفان ساحل سے ٹکرا جائے گا اور یہاں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس دوران کولکتہ میں علاقائی میٹرولوجیکل سنٹر نے اطلاع دی کہ مہاسین جس کا مرکز خلیج بنگال ہے، مشرقی سمت بڑھ گیا اور یہ کولکتہ سے جنوب مغربی سمت تقریباً730 کیلو میٹر دوڑ چلا گیا ہے اس طرح مغربی بنگال میں طوفان کا خطرہ ٹل گیا۔ تاہم اس کے اثر سے کئی مقامات پر تیزرفتار بارش ہوئی اور 50تا60 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی اسی طرح کی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

Cyclonic storm 'Mahasen' hits Bangladesh coastline

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں