عمران خان - جلسہ عام سے خطاب کے لیے اسٹیج پر چڑھنے کے دوران زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-08

عمران خان - جلسہ عام سے خطاب کے لیے اسٹیج پر چڑھنے کے دوران زخمی

کرکٹر سے سیاستداں بنے والے عمران خان آج جلسہ عام سے خطاب کیلئے اسٹیج پر چڑھنے کے دوران لفٹر سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ۔ اس کے سر ہر گہرے زخم آئے ہیں ۔ پاکستان میں انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر ایک جلسہ عام کیلے ایک اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔ 60سالہ عمران خان اور ان کے کئی باڈی گارڈس اسٹیج پر چڑھنے کیلئے بنائے ایک لفٹ سے اوپر کی جانب پہنچ ہی گئے تھے کہ لفٹ کا تختہ الٹ گیا اور یہ تمام توازن کھو بیٹھے اس کے بعد 15 فٹ بلندی سے نیچے گر پڑے ۔ ٹیلی ویژن تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ گرنے کے بعد عمران خان کے سر سے شدید خون بہہ رہا تھا اور ان کے حامیوں نے انہیں ایک گاڑی میں بٹھا کر دواخانہ منتقل کیا۔ شوکت خانم دواخانہ میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ ان کے زخم کی گہرائی کا فوری طورپر عمل نہیں ہوا ہے تاہم تحریک انصاف پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بہتر علاج کیلئے شوکت خانم ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ دواخانہ کے ذرائع نے کہاکہ ان کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں ۔ مشہور گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر کے کہاکہ پارٹی سربراہ خطرہ سے باہر ہیں اور دواخانہ میں ان کی صحت مستحکم ہے ۔ پارٹی کے ایک اور لیڈر اسد عمر نے بھی توثیق کی کہ عمران خان اب ہوش میں ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے ۔ سابق کرکٹر عبدالقدیر جو انتخابی مہم کیلئے بنائے اسٹیج پر موجود تھے کہاکہ انہیں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے سر میں سامنے اور پیچھے زخم آئے ہیں ۔ لفٹر پر سوار افراد کا توازن اس وقت بگڑگیا جب نیچے سے کسی نے لفٹ کو کھینچنے کی کوشش کی۔ عمران خان کی پارٹی کے قائدین نے اسٹیج سے اعلان کیا کہ وہ اپنے زخموں کا علاج کرانے کے بعد اس جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ لا ہور کے علاقہ غالب مارکٹ میں مقررہ جلسہ عام کے مقام پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شوکت خانم ہاسپٹل میں عمران خان کے معالج ڈاکٹر شفیق نے بتایاکہ عمران خان کا ایم آر آئی کیا جائے گا۔ سر پر 6 انچ کا زخم ہے اور انہیں 11ٹانکے لگے ہیں ۔ یہ حادثہ ان کے گارڈس کی وجہہ سے پیش آیا ہے ۔ حادثہ کے بعد تینوں گارڈس ریاض، شفیق اور ایوب غائب ہو گئے ۔

Imran Khan suffers head injuries after falling off lift during election rally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں