میانمار مسلمانوں پر 2 بچوں کا لزوم - انسانی حقوق تنظیم کی جانب سے مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-29

میانمار مسلمانوں پر 2 بچوں کا لزوم - انسانی حقوق تنظیم کی جانب سے مخالفت

ہیومن رائٹس واچ نے میانمار کے مسلمانوں پر 2بچوں کی پابندی کی پالیسی کو غیر انسانی اور انسانی حقوق کے بالکل منافی قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے کہاکہ حکومت میانمار کو فوری یہ پالیسی اختیار کرنی چاہئے جو کہ مذہبی امتیاز پر مبنی ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اس کے نتیجہ میں خواتین کی جسمانی اور ذہنی صحت کو خطرہ لاحق ہوگا۔ روہنگیا مسلمانوں پر 2بچوں کی پابندی کا قانون سابقہ فوجی حکومت نے نافذ کیا تھا اور ریاست راکھین کے مقامی حکام نے حال ہی میں اس کی توثیق کی ہے۔ راکھین کے حکام نے اتوار کو فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ "ریاست کے 2مسلم اکثریتی شہروں میں اس قانون کے نفاذ کی توثیق کردی گئی ہے"۔ راکھین حکومت کے ترجمان وی مائینگ نے کہاکہ "اس قانون کو صرف ایک ہی شادی اور 2بچوں کی پابندی کیلئے وضع کیا گیا ہے"۔ اس کے تحت مسلمان ایک وقت میں صرف ایک ہی شادی کرسکیں گے اور صرف2 بچے پیدا کرسکیں گے۔

HRW: End Myanmar's Muslim child limitations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں