کنکٹی کٹ امریکہ میں مخالف سمت کی دو ٹرینوں میں تصادم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-19

کنکٹی کٹ امریکہ میں مخالف سمت کی دو ٹرینوں میں تصادم

جنوب مغربی کنکٹیکٹ (امریکہ) میں کل شام جبکہ مسافروں کی بھیڑ بھاڑ زیادہ تھی، مخالف سمتوں سے آنے والی 2ٹرینوں کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ 60افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 5کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ حکام نے بتایاکہ (مقامی وقت کے مطابق) کل شام لگ بھگ 6:10 بجے نیو ہیون سے نیویارک سٹی جانے والی ایک میٹرو نارتھ ٹرین، پٹری سے اترگئی اور برج پورٹ کنکٹیکٹ میں لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ پر (جو نیویارک سٹی سے تقریباً60کیلو میٹر شمال مشرق میں ہے) دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی اور اس دوسری ٹرین کے بھی چند ڈبے (جنہیں کاریں کہتے ہیں) پٹری سے اترگئے۔ سی این این نے میٹرو نارتھ کے ترجمان کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ گورنر کنکٹیکٹ ڈانیل مالوئی نے کل رات اخبار نویسوں کو بتایاکہ 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ان میں سے ایک زخمی کی حالت بہت ہی نازک ہے۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے عہدیدار، حادثہ کی تحقیقات کریں گے۔ اس بورڈکے عہدیداروں کی ایک ٹیم آج صبح مقام حادثہ پہنچ گئی۔ مالوئی نے بتایا کہ "یہ ایک حادثہ تھا۔ اس سے ہٹ کر کوئی اور خیال کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے"۔ متعلقہ ریلوئے لائن پر برقی کی سربراہی بند کردی گئی اور ٹرین سروس بھی روک دی گئی ہے۔ مغربی سمت جانے والی برج پورٹ اور مشرق کی سمت و نیز جنوبی نارواک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔ کنکٹیکٹ میں ہوئے حادثہ کے بعد نیویارک اور بوسٹن کے درمیان ٹرین سفر کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل رکھا گیا ہے۔ برج پورٹ کے مےئربل فنچ نے کہاکہ"ایسے سفر سے ہونے والے درد سر یا مسائل کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتے ہیں کیونکہ 2ٹرینیں پٹری سے اتری ہیں۔

'Absolutely staggering': Dozens injured in Connecticut train crash

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں