متعدد بنک اور انشورنس کمپنیوں میں کالے دھن کا استعمال - کوبرا پوسٹ انکشاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-07

متعدد بنک اور انشورنس کمپنیوں میں کالے دھن کا استعمال - کوبرا پوسٹ انکشاف

آن لائن پورٹل "کوبرا پوسٹ" نے گذشتہ کئی ماہ سے جاری اپنی خفیہ کار روائی کی بنیاد پر یہ الزام لگایا ہے کہ عوامی اور خانگی شعبہ کے 23 بینکس اور انشورنس کمپنیاں ’اخفائے دولت کا ایک ملک گیر ریاکٹ چلا رہی ہیں اور اس طرح ملک کے قوانین کی اعلانیہ خلاف ورزی کر رہی ہیں "۔ پورٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "اس کی جاریہ خفیہ کار روائی میں کئی بڑے عوامی شعبہ کے بینکس اور کئی خانگی بینکس، اخفائے دولت میں اعلانیہ طورپر ملوث ہیں ۔ ایسے خلاف قانون اقدامات میں بڑی انشورنس کمپنیاں شامل ہیں ۔ بہ اعتبار مجموعی 23 بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔ کوبرا پوسٹ میں الزام لگایا ہے کہ مالیاتی اداروں کی کمپنیوں نے کے وائی سی اصولوں یعنی اپنے گاہک کے جانکاری سے متعلق اصولوں پر عمل کئے بغیر، گاہکوں کو بینکس اکاونٹس اور لا کر کھولنے کا پیشکش کیا ہے ۔ ان کے کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کر دیا ہے اور فرضی پیان کارڈس حاصل کرنے کی بھی ترغیب دی ہے ۔ جن بینکوں کو بے نقاب کیا گیا ہے ان میں ایس بی آئی، ایل آئی سی، پنجاب نیشنل بینک، بینک آف بڑودہ، کنارا بینک، ریلائنس لائف، ٹاٹا اے آئی اے ، ایس بینک، انڈین بینک، انڈین او ورسیز بینک ( آئی اوبی)، آئی ڈی بی آئی بینک ، اورینٹل بینک آف کامرس، دینا بینک، کارپوریشن بینک، آلہ آباد بینک، سنٹرل بینک آف انڈیا، دھن لکشمی بینک، فیڈرل بینک، ڈی سی بی بینک اور برلا سن لائف شامل ہیں ۔ اسی دوران وزارت فینانس نے ایل آئی اور عوامی شعبہ کے بینکوں سے خواہش کی ہے کہ وہ گاہکوں کو غلط مشورے دینے والے عہدیداروں کے خلاف فوری کار روائی کریں ۔

Cobrapost Expose 2: SBI, LIC involved in money laundering

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں