شام پر اسرائیلی حملہ کی مخالفت - چینی وزارت خارجہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-07

شام پر اسرائیلی حملہ کی مخالفت - چینی وزارت خارجہ

چین نے آج درہردہ انداز میں اسرائیل پر تنقید کی جبکہ وزیر اعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہونے چین کے دورہ کا آغاز کیا ۔ چین نے اسرائیل کی جانب سے شام حملہ کے بعد شدید تنقید کی اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کی ۔ چین نے شام کے اقتدار اعلیٰ کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے اطراف ذخیرہ کردہ مزائیل کے ذخیرے کو تباہ کردیا ۔ یہ مزائیل لبنان کی حزب اللہ کو روانہ کیے جانے والے تھے چینی وزرات خارجہ ترجمان ہوا جن لونگ نے کہا کہ ہم طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں ۔ ہم ہر ملک کے اقتدار اعلیٰ کا احترام چاہتے ہیں ۔ چین نے شام کی نزاع کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقائی استحکام کے لیے پہل کریں ۔ چینی ترجمان نے اسرائیل کا نام نہیں لیا تاہم در پردہ انداز میں تنقید کی ۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے چین کے پانچ روزہ دورہ کا آغاز کیا ۔ وزیر اعظم اسرائیل ایک ایسے وقت چین کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ فلسطینی اتھاریٹی صدر محمود عباس بھی چین کا دورہ کر رہے ہیں ۔ چین جو اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل کا ایک مستقل رکن ہے مشرقی وسطیٰ میں بڑا سفارتی رول انجام نہیں دے رہا ہے ۔ تاہم چین ایک اہم عالمی طاقت ہونے کے ناطے مشرقی وسطیٰ میں اہم رول انجام دینے تیار ہے ۔
چینی وزرات خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر چین ان جن پنگ فلسطینی صدر عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے بات چیت شروع کریں ۔ چین کئی دہوں سے فلسطین سے رابطہ اور تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے ۔ صرد چین زی جن پنگ نے اسرائیل ۔ فلسطینی نزاع کے حل کے لیے چارنکاتی تجاویز پیش کی ہیں ۔ ان تجاویز میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنا بھی شامل ہے ۔ صدر چین یہ بھی چاہتے ہیں کہ اسرائیل کے وجود کو تسلیم کیا جائے ۔ یہ معلوم نہیں ہوا کہ اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو اور فلسطینی صدر عباس چین میں ملاقات کریں گے یا نہیں ۔

China blasts Israeli attacks on Syria amid Netanyahu visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں