بنگلہ دیش - اہانت اسلام قوانین کو سخت بنانے کے لیے دینی تنظیم کا پرتشدد مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-07

بنگلہ دیش - اہانت اسلام قوانین کو سخت بنانے کے لیے دینی تنظیم کا پرتشدد مظاہرہ

ڈھاکہ کی سڑکوں پر آج اسلام پسندوں اور پولیس کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی۔ اس لڑائی میں 14افراد ہلاک ہو گئے ۔ اسلام پسندوں سے لڑائی کے بعدپولیس نے دارالحکومت میں ریالیوں پر امتناع عائد کر دیا۔ اسلام پسندوں نے مطالبہ کیا کہ اہانت اسلام قوانین کو زیادہ سخت بنایاجائے ۔ بنگلہ دیش میں ایک نئی تنظیم "حفاظت اسلام" تنظیم قائم کی گئی ہے ۔ حفاظت اسلام تنظیم نے 13نکاتی منشور مطالبات حکومت کو پیش کیا ہے ۔ ان مطالبات کے ذریعہ عوامی لیگ کی سیکولر حکومت پر دباؤ ڈالا گیا ہے ۔ اس تنظیم نے مطالبہ کیا کہ اہانت اسلام کے مرتکبین اور پیغمبرﷺ کی اہانت کرنے والوں کے خلاف قانون سخت بنایاجائے ۔ بنگلہ دیشی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے ہزاروں اسلام پسندوں کو منتشر کر دیا۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں اور اسلام پسندوں کے درمیان زبردست لڑائی میں تین پولیس اہلکاراور ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ پرتشدد مظاہروں اور ہلاکتوں کے بعد شہر میں ریالیاں نکالنے پر امتناع عائد کر دیا گیا۔

Bangladesh clashes rage over blasphemy law

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں