ائر فورس کے سابق سربراہ کے بنک اکاؤنٹ منجمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

ائر فورس کے سابق سربراہ کے بنک اکاؤنٹ منجمد

وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر گھپلے میں ملزم ائیر فورس کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اور دیگر ملزمین کے بینک اکاونٹ سی بی آئی نے آج منجمد کردئیے ہیں۔ واضح ہوکہ ایس پی تیاگی کے خلاف سی بی آئی نے سازش تیار کرنے اور بدعنوانی کے الزامات عائد کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے (سابق ائیر چیف) اور ان کے تین رشتہ داروں نے بارہ ہیلی کاپٹر کی خریداری میں رشوت خوری کے ذریعے اینگلو اطالوی دفاعی فرم اگستا ویسٹ لینڈ( اے ڈبلیو) کا تعاون کیا۔ تمام تیاگی( تیاگی اور ان کے رشتے داروں) نے اس معاہدہ معاملہ میں کسی بھی قسم کی گڑ بڑ کئے جانے کے الزامات کی تردید کی ہے۔ جن افراد کے بینک اکاونٹ منجمد کئے گئے ہیں ان میں فنمیکینیکا" کے ہندوستانی ایجنٹ کا بھی اکاونٹ شامل ہے، واضح ہو کہ یہ کمپنی اے ڈبلیو کی مادر کمپنی ہے۔ سی بی آئی جواب تک یہ ماننے کیلئے تیار نہیں تھی کہ ایئر فورس کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی اس معاملے میں ملوث ہوسکتے ہیں، اب کیس کوآگے بڑھانے کیلئے انہیں نیا راستہ مل گیا ہے۔ سی بی آئی نے کہاکہ تفیش کے مطابق مسٹر تیاگی کو اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے پایاگیا ہے، انہوں نے 2010ء میں 3600 کروڑ روپئے کے اے ڈبلیو ڈیل میں دستخط کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ مسٹر تیاگی نے اے ڈبلیو کی ڈیل کے مطابق محکمہ ایئرفورس کی ضرورتوں کو بدلنے کی نہ صرف کوشش کی بلکہ دوسری کمپنیوں کو مات دینے کیلئے مشورہ بھی دیا۔ اس کے برخلاف مسٹر تیاگی نے یہ جواز پیش کیا ہے کہ ان کی سبکدوشی کے 3 سال بعد کنٹراکٹ پر دستخط کئے گئے۔ ملحوظ رہے کہ ہندوستان میں تفتیش اس وقت شروع کی گئی جب اطالوی تفتیش ایجنسی نے یہ کہا کہ اے ڈبلیو اور فنمیکنیکا نامی کمپنی نے رشوت کے طورپر تقریباً350کروڑ روپئے دئے تھے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں