Chiranjeevi for visa-on-arrival facility for 5 more airports
شہر میں منعقدہ اقوام متحدہ کی سیاحتی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقاصد کے لئے دنیا کی تمام سیاحوں کو بغیر کسی پابندی کے سفر کرنے کا حق دینے کا مسئلہ اقوام متحدہ اسمبلی میں اٹھایا جائے گا۔ اقوام متحدہ عالمی سیاحتی تنظیم کے سکریٹری جنرل اور مرکزی مملکتی وزیر سیاحت کے چرنجیوی نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ اجلاس میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئی اہم امور پر غور وخوص کیا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ سیاحوں کو آمد پر ویزا دینے کا طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے خواہ وہ میڈیکل ٹورسٹ ہوں یا کوئی اور سیاح۔ کانفرنس میں شریک 25 کے منجملہ ہندوستان کے بشمول 11ممالک نے اس سے اتفاق کیا ہے۔ چرنجیوی نے بتایاکہ ملک کے کئی ایرپورٹس پر یہ سہولت پہلے ہی سے دستیاب ہے۔ جن میں کولکتہ، نئی دہلی، ممبئی اور چینائی شامل ہیں جبکہ ملک کے دیگر 5 ایئر پورٹس پر یہ سہولت فراہم کی جائے گی جن میں انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد بھی شامل ہے۔ چرنجیوی نے کہاکہ دہشت گردی دنیا بھر میں ہے اور اس کا جواب اور روکنے کیلئے صرف سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات کے باوجود عالمی سطح پر سیاحت میں 4فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ہندوستان میں سیاحت میں 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ بم دھماکوںکے واقعہ کے بعد یکم جنوری سے 31مارچ 2013ء تک ہندوستان میں سیاحوں کی آمد میں 25فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ بیرونی زر مبادلہ میں 19فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہے کہ ہندوستان سفر کیلئے محفوظ ترین مقام ہے۔ انہوں نے بتایاکہ 2012 کے دوران ایشیائ۔ بحرالکاہل خطہ میں سیاست کو 7فیصد سے زیادہ فروغ حاصل ہوا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیاء کے ذیلی خطہ میں سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی ہے جس میں 9فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے ہندوستان دوسرے نمبر پر رہا جہاں 5.4 فیصد سیاحوں کی آمد ہوئی جو عالمی اوسط 4فیصد سے زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ عالمی سیاحتی تنظیم کے سکریٹری جنرل طالب رفاعی نے کہاکہ فطرت سے چھیڑ چھاڑ کے بغیر سیاحت کے مستحکم فروغ میں ہندوستان سب سے آگے ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں