کرناٹک میں گذشتہ مالیاتی سال کے دوران 100 کسانوں کی خودکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-14

کرناٹک میں گذشتہ مالیاتی سال کے دوران 100 کسانوں کی خودکشی

ریاست میں گذشتہ مالیاتی سال کے دوران 100 کسانوں کی خودکشی !
ْقرضہ جات، اور ریاست کی ناقص پالیسیاں کسانوں کے خودکشی کرنے کے اہم وجوہات۔ دیش پانڈے
ریاست کرناٹک میں پچھلے مالیاتی سال 2012-13 مختلف وجوہات کی بنا پر تقریبا 100 کسانوں نے خودکشی کی ہے، ذرائع کے مطابق کسانوں کی خودکشی کی اہم وجہ ریاست میں مسلسل خشک سالی، زرعی پیداوار کے اخراجات اور بارش کی کمی بتائی گئی ہیں۔ گذشتہ مالیاتی سال میں تقریبا 16 فی صد سے زیادہ بوئی گئی فصلیںبارش کی کمی کی وجہ سے تباہ ہوئی ہیں، ریاستی حکومت نے گذشتہ سال 28 اضلاع کے 157تعلقہ کوخشک زدہ علاقے ہونے کا اعلان کیا تھا، محکمہ ذراعت کے اعدادو دشمار بتا تے ہیں کہ پچھلے ایک دہائی 2003-04 to 2012-13))میں ریاست کرناٹک میں تقریبا 2,986کسانوں نے خودکشی کی ہے، مالیاتی سال 2010-11میں تقریبا 242کسانوں نے خودکشی کی ہے، اسی طرح مالیاتی سال 2011-12میں تقریبا187کسانوں نے خودکشی کی ہے، گذشتہ مالیاتی سال 2012-13 کے محکمہ زراعت کے اعداد وشمار کے مطابق بیدر ضلع میں 14کسان، ہاسن ضلع میں 10،چتردرگہ ضلع میں 12، اور گلبرگہ ضلع میں 1،کورگ ضلع میں 1،رام نگرم ضلع میں 1،بلگام ضلع میں 1،اور کولار ضلع میں 1،چامراج نگر ضلع میں 5،ہاویری ضلع میں 5، اتر کننڈا ضلع میں 3،منڈیا ضلع میں 2،چکمگلور ضلع میں 8، رائچور ضلع میں 2،شیموگہ ضلع میں 3،ٹمکور ضلع میں 4،میسور ضلع میں 6،بیجاپور ضلع میں 6،گدگ ضلع میں 5،داونیگرہ ضلع میں 7،اور بلاری ضلع میں 2کسانوں نے خودکشی کی ہے۔اور جن اضلاع میں خودکشی کا کوئی رپورٹ درج نہیں ہوا ہے، ان اضلاع کے نام حسب ذیل ہیں، باگلکوٹ، دھارواڑ، کوپل، اڈپی، دکشن کننڈا، چکبالاپور، یادگیر، بنگلور دیہی ضلع، اور بنگلور شہری ضلع شامل ہے، محکمہ کے افسران کے مطابق اڈپی اور چکبالاپور اضلاع میں 2008کے بعد سے اب تک کسی بھی کسان کی خودکشی کرنے کا حادثہ در پیش نہیں آیا ہے،محکمہ زراعت کے ریکارڈس کے مطابق پچھلے ایک دہائی کے دوران مندرجہ ذیل اضلاع میں جتنے کسانوں نے خودکشی کی ہیں، ان کے اعداد وشمار اس طرح ہیں۔بیدر ضلع میں 234، ہاسن ضلع میں 316،ہاویری ضلع میں 131،منڈیا ضلع میں 114،چکمگلورضلع میں 221،ٹمکور ضلع میں 146،شیموگہ ضلع میں 170،بلگام ضلع میں 205،داونیگرہ ضلع میں 136،چتر درگا ضلع میں 205،گلبرگہ ضلع میں 118،اور بیجاپور ضلع میں 149، اور کسانوں کی سب سے کم خودکشی کے واقعات رونما ہونے والا ضلع اڈپی بتا یا گیا ہے، اڈپی ضلع میں پچھلے ایک دہائی میں 5کسانوں نے خودکشی کی ہے ۔اس ضمن میں انسٹیٹیوٹ فار سوشیل اینڈ ایکانمک چینج (بنگلور) کے ڈائرکٹر آر ایس دیش پانڈے نے کہا ہے کہ کسانوں کی خودکشی کرنے کا بنیادی اور اہم وجہ کسانوں کے قرضہ جات ہیں، اس کے علاوہ زراعت اور پیداوار کے لیے کثیر سرمایہ کاری، خاص طور پر کھاد کے لیے خرچ ہونے والا سرمایہ، اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کو ملنے والا قلیل منافع، ان تمام وجوہات کی بنیاد پر ہی ریاست کے کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

Karnataka - 100 farmers suicide during the last financial year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں