دہلی میں ممتا بنرجی سے بدسلوکی - آسنسول اور درگاپور میں تشدد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

دہلی میں ممتا بنرجی سے بدسلوکی - آسنسول اور درگاپور میں تشدد

دہلی کے پلاننگ کمیشن کے دفتر کے باہر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور وزیر مالیات امیت مشرا کے ساتھ ایس ایف آئی کے پلے کارڈس لئے نوجوان کی بدسلوکی کے سانحہ کے بعد پوری ریاست میں سیاسی زلزلہ آگیا ہے۔ منگل کی دیر شام پوری ریاست کے مختلف علاقوں سمیت آسنسول اوردرگا پور کے علاقوں میں سیاسی تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس کے خلاف تھانوں میں شکایت درج کرائی گئیں۔ آسنسول اور درگا پور کی سرحد پر واقع انڈال تھانہ علاقہ کے کھاندرا میں سی پی ایم کے دفاتر پر حملوں کی شکایت اور آگ لگانے کا سانحہ ہوا۔ بارہ بنی علاقہ میں تشدد کے متعدد واقعات ہوئے۔ بارہ بنی سے ڈی وائی ایف آئی ریاستی صدر ابھاش رائے چودھری نے بتایاکہ دہلی میں وزیراعلیٰ اور ریاستی وزیر امیت مشرا کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے اور خاطیوں کو سزا ملنی چاہئے۔ یہ جمہوریت کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام لیڈران نے اس سانحہ کی مذمت کی ہے لیکن دہلی سانحہ کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں میں جو کچھ ہورہا ہے یہ بھی غلط ہے اور اس طرح کی حرکتیں مذموم افعال ہیں۔ دہلی میں بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور وزیر مالیات امیت مشرا پر حملہ اور ان سے سی پی ایم کے طلبہ کے ذریعہ بدسلوکی کے خلاف ترنمول کانگریس آسنسول کی جانب سے ایک مذمتی جلوس سخت چلچلاتی دھوپ میں نکالا گیا۔ جس میں آسنسول کے مئیر تاپس بنرجی، میئر ان کونسل کے اراکین ابھچیت گھٹک، انی میش داس، سیف الدین انصاری گڈو، شاہد کامران، شمالی آسنسول بلاک وارڈ 27سے مشتاق یوسفی وغیرہ سمیت متعدد لیڈران شامل تھے۔

mamata benerjee delhi abuse - violence in asansol, durgapur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں