کرناٹک اسمبلی انتخابات - اعلامیہ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

کرناٹک اسمبلی انتخابات - اعلامیہ جاری

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے جس کیلئے 5مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ ہی امیدواروں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 17اپریل ہے۔ 18اپریل کو ان کی جانچ کی جائے گی اور 20 اپریل کو نامزدگیاں واپس لی جاسکتی ہیں۔ اصل اپوزیشن جماعتیں بی جے پی، کانگریس اور جنتادل سیکولر نے ابھی تک اپنے تمام امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ 224 رکنی اسمبلی کیلئے 5مئی کو رائے دہی کے بعد 8مئی کو رائے شماری ہوگی۔ برسر اقتدار بی جے پی نے 175امیدواروں کا 2فہرستوں میں اعلان کیا جبکہ کانگریس نے 177 ناموں کا اعلان کیا ہے۔ جنتادل سیکولر نے بھی 140 امیدواروں کی فہرست جاری کی جبکہ سابق چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا کی کرناٹک جنتادل پارٹی نے دو فہرستوں میں 124امیدواروں کے نام پیش کئے ہیں۔ ریاست میں ہمہ رخی مقابلہ متوقع ہے۔ بی جے پی سے علیحدہ ہوئے سابق وزیر بی سری راملو کی بی ایس آر کانگریس بھی 124حلقوں سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے۔ بی جے پی، کانگریس اور جنتادل نے موجودہ ارکان اسمبلی کو ہی ٹکٹ دئیے ہیں۔ بی جے پی کے تقریباً 30 ارکان اسمبلی دیگر جماعتوں میں شامل ہوچکے ہیں ان میں یادہ تر کے جے پی میں شامل ہیں۔ چیف منسٹر جگدیش شیٹر، ڈپٹی چیف منسٹرس کے ایس ایشورپا اور آر اشوک اور سابق چیف منسٹر یدی یورپا، ایچ ڈی کمارا سوامی انتخابات میں اہم امیدوار ہوں گے۔ 36 حلقے ایس سی کیلئے، 15حلقے ایس ٹی کیلئے محفوظ کئے گئے ہیں۔

Karnataka Assembly Elections 2013: Congress, BJP facing rebellion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں