چنئی - اعلی تعلیم یافتہ اور کم عمر جوڑے کی خودکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-14

چنئی - اعلی تعلیم یافتہ اور کم عمر جوڑے کی خودکشی

عمارت سے چھلانگ لگا کر شوہر اور بیوی کی خودکشی، دونوں موقع پر ہلاک
چنئی میں پلاورم علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم سیلم شہر سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر انجینئر اریوژگن عمر 35سال اور ان کی بیوی ابیرامی عمر 26سال، جو ایم ایس سی گریجویٹ ہیں، دونوں نے کل علی الصبح اپنے اپارٹمنٹ کے چوتھے منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگے، واضح رہے کہ ان دونوں کی شادی ہوئے ابھی ایک سال پورے ہوئے تھے، اپارٹمنٹ والوں نے واقعہ کی صبح کو جب کسی کے گرنے اور چیخ کی آواز سن کر جب باہر آکر دیکھا تو انہیں ابیرامی کی لاش نیچے پڑی ہوئی ملی، تھوڑی ہی دیر میں ان کے شوہر اریوژگن بھی اسی اپارٹمنٹ سے چھلانگ لگا دی، جس کی وجہ سے ان کی بھی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، اس واقع کی اطلاع ملتے ہی قریبی پولیس اسٹیشن پلاورم سے پولیس جائے حادثہ پرپہنچ گئی، پولیس کے ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اریوژگن کو اپنی بیوی ابیرامی کے ملازمت کرنے سے خوش نہیں تھے، اسی معاملہ کو لیکر ان دونوں میں حادثہ کی رات لڑائی ہوگئی تھی، پولیس کے مطابق آپسی غلط فہمی اور دلبرداشتہ ہوکر شوہر اور بیوی نے خودکشی کی ہے، پولیس نے ان کے اپارٹمنٹ کی بھی تلاشی لی ہے، جہاں انہیں خودکشی کے تعلق سے کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، افسوس کی بات ہے کہ دونوں میاں بیوی پچھلے چار دن قبل ہی پانڈیچیری گھومنے گئے ہوئے تھے، اور ان کی واپسی 10 اپریل کو ہوئی تھی، میاں بیوی کی خودکشی کے واقعہ سے ان کے پڑوسیوں اور علاقے میں غم کا ماحول بنا ہوا ہے اعلی تعلیم یافتہ اور کم عمر جوڑے کی اس طرح خودکشی کرلینے کے واقعہ کو عوام تعجب اور تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

chennai - suicide of young couple

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں