ممبرا ممبئی میں غیر قانونی عمارتوں کا اچانک انہدام شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-10

ممبرا ممبئی میں غیر قانونی عمارتوں کا اچانک انہدام شروع

ممبرا۔(ایس این بی) ممبرا میں لکی کمپاونڈ کے حادثہ کے بعد سے میونسپل کا ہتھوڑا اب غیر قانونی تعمیرات پر پڑنا شروع ہوچکا ہے، آج شہر کی تقریباً 47 عمارتوں کے پانی کی لائینیں منقطع کردی گئیں، ساتھ ہی کلیان پھاٹا پر واقع نو تعمیر غیر قانونی عمارتوں پر انہدامی کارروائی کی گئی، اس کاروائی میں میونسپل کے انہدامی دستہ، محکمہ جنگلات(فاریسٹ)، پانی، سپلائی، محکمہ بجلی کے افسران اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ان عمارتوں کو جس میں درجنوں فلیٹ اور دکانیں ہیں انہدامی کاروائی سے قبل یہاں کے لوگوں کو کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا اور اعلان نہیں کیا گیا، ایسا مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے اس طرح کی سخت کارروائی کا شہر کی سبھی سیاسی اور سماجی تنظیموں اور کارکنان نے سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں کو ان محکمات کے افسران کی نگرانی میں بنایا گیا تھا لہذا ان میں رہنے والوں کے مکانات دئیے جائیں، یہاں مکان خریدنے والوں کو کیا معلوم کہ وہ کیا خرید رہا ہے ۔ یہ سرکار کی ذمہ داری ہے۔ ایک عادم آدمی تنکا تنکا جمع کرکے مکان خریدتا ہے اور اسے اس طرح مہندم کردیا جائے گا توہ غریب کہاں جائیں گے۔ اس طرح کی بحث کئی نیوز چینلوں پر بھی گذشتہ دو دنوں سے جاری ہے۔ لیکن کلیان پھاٹا کی آج کی اس انہدامی کارروائی کے بعد سے شہر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا، کلیان پھاٹا پر ہوئی انہدامی کارروائی کی تفصیلات یا جانکاری ابھی تک میونسپل یا ضلع کلکٹر کے انفارمیشن دفتر سے موصول نہیں ہوئی ہے۔ انہدامی کی خبر مختلف ذرائع سے لی گئی ہے۔ اس لئے اب تک کل کتنے دکان اور فلیٹ اور مکانات منہدم ہوئے ان کے صحیح اعداد و شمار، عمارتوں اور بلڈروں کے نام نہیں مل سکتے ہیں کیونکہ یہاں ابھی تک انہدامی کارروائی جاری تھی اور ہر کوئی اپنے آشیانہ کی فکر میں ڈوباہوا تھا۔ واضح ہو کہ تھانے میونسپل کارپوریشن کے علاقوں اور ممبرا میں غیر قانونی تعمیرات کے اب تک کسی نے صحیح اعداد و شمار نہیں پیش کئے۔ صرف 70فیصد اور 90 فیصد عمارتوں کو غیر قانونی بتایا جارہا ہے۔ جبکہ تھانے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں واقع خطرناک، مخدوش اورناقابل رہائش عماعتوں کی تعداد 1054 بتائی گئی ہے، جس میں واگلے اسٹیٹ میں 479، کوپری میں 40، نوپاڑہ میں 160، اتھلسر میں 97، رائلہ دیوی میں 7، ورتک نگر میں 8، ماجیواڑہ میں 49، کلوا میں 73 اور ممبرا میں 131عمارتیں ایسی ہیں جنہیں میونسپل نے خطرناک بتایا ہے۔ لیکن آج بھی اس میں لوگ جان ہتھیلی پر رکھ کر رہ رہے ہیں اور اگر نہ رہیں تو جاہیں تو جاہیں کہاں۔

Thane Municipal Corporation (TMC) on demolition drive

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں