شمالی کوریا نیوکلئیر اسلحہ کے استعمال کی حماقت نہیں کر سکتا - عبدالقدیر خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

شمالی کوریا نیوکلئیر اسلحہ کے استعمال کی حماقت نہیں کر سکتا - عبدالقدیر خان

پاکستان کے بابائے نیوکلئیر پروگرام عبدالقدیر خان نے شک و شبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خیال سے شمالی کوریا، جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ کشیدگی دوران جوہری اسلحہ دھماکہ نہیں کرے گا۔ قدیر خان نے کہاکہ شمالی کوریا ٹریگر دبانے کی حدتک جذباتی نہیں ہوگا علاوہ ازیں کم جانگ ان کی حکومت ایسی حماقت بھی نہیں کرسکتی۔ فاکس نیوز کو ٹیفلفونی انٹرویو میں خان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہرگز نہیں، شمالی کوریا کے عہدیدار اتنے بھی احمق نہیں۔ البتہ مجھے اس کا اعتراف ہے کہ بعض لوگ حالات کو سنسنی خیز بنانے کیلئے بات کو خوب بڑھا چڑھاکر پیش کرتے ہیں۔ شمالی کوریا ایک چھوٹا سا ملک ہے اور اگر امریکہ نے اس پر صرف ایک بم گرایا تو صفحہ ہستی پر اس کا نام و نشان تک باقی نہ رہے گا۔ شمالی کوریا اس حقیقت سے باخبر ہے تاہم محض پروپگنڈہ اور اشتہار بازی کے خیال سے دونوں ہی ممالک ایسی باتیں کرتے ہیں اور بیان دیتے رہتے ہیں۔ یہ بھی ایک طرح کی بازیگری ہے۔ شمالی کوریا نے آخری نیوکلیر تجربہ 11فروری کو انتہائی چھوٹے ایٹم بم سے کیا تھا جو 7کیلو ٹن وزنی تھا۔

Pakistan nuclear scientist AQ Khan doubts North Korea will use nuclear weapons

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں