پرویز مشرف کی مقدمہ التوا کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-10

پرویز مشرف کی مقدمہ التوا کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

پاکستان سپریم کورٹ نے آج سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کی اس درخواست کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے اپنے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کو 11مئی کے عام انتخابات تک ملتوی رکھنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم ان (مشرف ) کی گرفتاری کا حکم جاری کرنے سے بھی اس عدالت عظمی نے انکار کردیا۔ جسٹس خراجہ جاوید کی قیادت میں دو رکنی بنچ نے جو 2007ء میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان اور دستور کی بیغ کنی کے الزامات کے تحت مشرف کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ شروع کرنے کی پانچ درخواستوں پر سماعت کررہی ہے۔ مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ ان کے موکل کے خلاف غداری کے مقدمہ کی سماعت کو 11مئی کے عام انتخابات تک ملتوی رکھا جائے۔ درخواست گذاروں نے سابق صدر مشرف کی گرفتاری کی اپیل بھی کی تھی جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔ بنچ نے یہ بھی واضح کردیا جنرل پرویز مشرف کی سیاسی سرگرمیوں کو حکم التواء جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پرویز مشرف نے گذشتہ روز کہا تھا کہ غداری کے الزامات کا جواب دینے کیلئے وہ شخصی طورپر عدالت میں حاضر نہیں ہوں گے۔

SC rejects Musharraf's plea in treason case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں