شمالی مغربی پاکستان میں فوج اور عسکریت پسندوں کی لڑائی - 130 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-10

شمالی مغربی پاکستان میں فوج اور عسکریت پسندوں کی لڑائی - 130 ہلاک

کم ازکم 30 فوجی اور لگ بھگ 100 عسکریت پسند شمال مغربی پاکستان کے دور افتادہ قبائلی خطہ میں شدید لڑائی میں ہلاک ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسس نے جنگی نقطہ نظر سے اہم پہاڑی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے موافق طالبان باغیوں سے لڑائی کی ہے، آج میڈیا رپورٹس میں یہ بات کہی گئی۔ خیبر ایجنسی کی وادہ تیراہ میں پہاڑیوں کیلئے لڑائی میں کل شدت پیدا ہوئی جیسا کہ لڑاکا جٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس خطہ سے موصولہ رپورٹس میں کہا گیا کہ سکورٹی فورسس اور لشکر اسلام دونوں طرف ہلاکتوں کی تعداد "بہت زیادہ" ہے۔ ملٹری ذرائع کے حوالہ سے اخبار "ڈان" کی ویب سائٹ پر کہا گیا کہ کم ازکم 30 سکیورٹی پرسونل اور 97 عسکریت پسند اس لڑائی میں مارے گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کی ہلاکت آر ٹیلری اور مورٹار فائر کی مدد سے زمینی فورسس کے حملوں میں ہوئی۔ لشکر اسلام اور تحریک طالبان پاکستان کے تیراہ وادی میں کئی مقامات پر ٹھکانے فوجی دستوں نے روند ڈالے اور شدید لڑائی جاری ہے۔ ملٹری ذرائع نے کہاکہ عسکریت پسند جمعہ کو اس جارحانہ مہم کی شروعات سے سخت مزاحمت کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارہ کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں تیراہ سے 40ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

Deadly Fighting Rages in Pakistan's Northwest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں