احتجاجیوں کی ہلاکت مقدمہ - حسنی مبارک کی رہائی کا حکم - رشوت الزام برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-16

احتجاجیوں کی ہلاکت مقدمہ - حسنی مبارک کی رہائی کا حکم - رشوت الزام برقرار

مصر کے معزول صدر حسنی مبارک کو اپنی مطلق العنان حکومت کی بیدخلی کیلئے برپا کئے گئے انقلاب کے دوران سینکڑوں احتجاجیوں کی ہلاکت کے ایک مقدمہ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جنہوں نے ان الزامات کے خلاف چیلنجح کرتے ہوئے رہائی کی اپیل کی تھی۔تاہم رشوت ستانی کے معاملات کے ایک مقدمہ کے تحت وہ بدستور جیل میں رہیں گے۔ سابق صدر مبارک کے وکیل فرید الدیب نے اپیل کی کہ ایک عدالت میں 84سالہ قائد کی رہائی کیئلے اس بنیاد پر درخواست دائر کی تھی کہ ان کی عبوری حراست کی مدت گذر چکی ہے جس سے عدالت نے اتفاق کرلیا اور اس مقدمہ کی حد تک انہیں تکنیکی طورپر رہا کرنے کا حکم دیا لیکن دیگر الزامات کے تحت وہ بدستور جیل میں رہیں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں