سعودی خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق بارش سے ریاض اور گرد و نواح کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ دریں اثنا سبق نیوز نے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی کے حوالے سے کہا ہے کہ محکمہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مستعد ہے۔ کرنل الحمادی نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق توقع ہے کہ بارش ریاض کے علاوہ الخرج ، المجمعہ، الدوادی ، وادی الدواسر اور اس کے قرب و جوار کی کمشنریوں میں ہو سکتی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ مزید بڑھنے کی توقع ہے جو مکہ مکرمہ ریجن اور دیگر علاقوں تک پھیل سکتی ہے۔
raining in riyadh and outskirts
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں