22/اپریل کابل آئی۔اے۔این۔ایس
طالبان عسکریت پسندوں نے رات میں افغانستان کے صوبے لوگار میں مار گرائے گئے ہیلی کاپٹرکے 9افراد کو یرغمال بنالیا۔ اس بات کا اظہار سرکاری عہدیدار حمید اﷲ حامد نے آج کیا۔ انہوں نے ژنہوا کو بتایاکہ رات میں ضلع عذرا کے علاقہ درائی منگا میں ایک شہری ہیلی کاپٹر کو مارگرایا گیا جبکہ طالبان عسکریت پسندوں نے اس میں سوار تمام 9افراد کو یرغمال بنالیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ یرغمالیوں میں 8ترک شہری اور ایک افغان شامل ہے۔ ناٹو کی زیر قیادت بین الاقوامی سکیورٹی اسسٹنٹ فورس نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس علاقہ میں دشمن کی کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔ افغانستان میں مزاحمت کاروں کی جانب سے امریکی فوجیوں پر حملوں کا سلسلہ ہنوزجاری ہے اور موقع ملتے ہی طالبان اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ Afghanistan launches operation to free crew of Taliban-captured chopper
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں