سعودی عرب - غیرقانونی ملازمین کے اخراج کا خرچ کفیلوں پر عائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-23

سعودی عرب - غیرقانونی ملازمین کے اخراج کا خرچ کفیلوں پر عائد

سعودی عرب ملک میں غیر قانونی طورپر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے اسپانسرس اور آجرین کو ان کے خروج کا خرچ ادا کرنے کا پابند بنائے گا۔ اس تعلق سے کابینہ میں نئے قواعد کو منظوری دی گئی ہے۔ سعودی گزٹ نے آج یہ اطلاع دی۔ دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک خانگی شعبہ کی ملازمتوں میں سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینے کیلئے غیر قانونی تارکین وطن ملازمین کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں ہزارہا افراد کو ملک سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ وزیر لیبر عادل الفقیہہ نے کہاکہ مملکت غیر قانونی ورکرس کی سرپرستی کرنے والے چھوٹے کاروبار کے مالکین کو سخت سزائیں دے گی جن میں جیل کی سزائیں اور جرمانہ عائد کرنا شامل ہے۔ کابینہ کی نئی رولنگ کے مطابق خروج کے تمام اخراجات ادا کرنے سے متعلق حکومت کی ذمہ داری ختم ہوجائے گی۔ سعودی عرب کے سرکردہ اخبار سعودی گزٹ نے یہ رپورٹ دی۔ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن یا حج اور عمرہ زیارت کے ویزوں کی مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کا خروج کردیا جائے گا اور ان کا دوبارہ سعودی عرب میں داخلہ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ یمن اور ہندوستانی ریاست کیرالا کے عہدیداروں نے خروج کے اثرات کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں علاقوں سے تقریباً 9ملین غیر ملکی سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں جبکہ مملکت کو جن دیگر ممالک سے تارکین وطن آتے ہیں ان میں پاکستان، سری لنکا، انڈونیشیائ، فلپائن، ایتھوپیا اور عرب ریاستیں شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق ایسے اسپانسر اور حج وعمرہ ٹراویل کمپنیاں جو گمشدہ ورکرس یا عازمین کے بارے میں تفصیل دینے میں ناکام ہوجائیں انہیں اخراج کے اخراجات برداشت کرنا پڑے گا۔ ایسے عازمین ج کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے ان کے ہوائی کرائے خود ان ہی کو ادا کرنے ہوں گے۔ ایسی کمپنیاں یا افراد جو خفیہ تجارت کررہے ہوں اور جس کے مالک غیر قانونی طورپر غیر ملکی ہوں، ان کی جانب سے غیر ملکیوں کی بھرتی پر 5سال کی پابندی رہے گی۔

Saudi sponsors to pay for illegal workers' deportation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں