پرانی دہلی کے علاقوں میں ٹریفک نظام کا مسئلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-16

پرانی دہلی کے علاقوں میں ٹریفک نظام کا مسئلہ

بلی ماران باشندگان کارات دس بجے تک پولیس اہلکاروں سے ریڑی وپٹریوں کواٹھوانے کامطالبہ
پرانی دہلی کے علاقوں میں ٹریفک نظام کا مسئلہ راہگیروں کے لیے مستقل لمحہ فکریہ بن چکاہے،پرانی دہلی کی سبھی سڑکوں اورگلیوں کی یہی صورت حال نظرآرہی ہے ،غیرقانونی طور پر وکرم جیسی بڑی گاڑیوں کا داخلہ اور دکانوں کے آگے بڑھاکر لگائی گئی پٹریاں بھی راہگیروں کو کافی پریشان کرتی ہیں۔ بلی ماران کے باشندگان دوکانوں کے آگے لگائی جانے والی پٹریوں اور بڑی گاڑیوں کے داخلے سے پریشان آچکے ہیں۔سبھی علاقوں کے باشندگان غیرقانونی طورپر لگائی گئی پٹریوں اور بڑی گاڑیوں کے داخلے کا ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو ٹھہراتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ جب کوئی حادثہ پیش آتاہے تو وقتی طور پر سبھی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی جاتی ہے اورپٹریاں بھی ہٹادی جاتی ہیں۔لال کنواں میں معصوم بچے کی موت کے بعد کچھ دنوں کے لیے گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی تھی۔مگرکچھ دنوں کے بعدسے وہی صورت حال ہوچکی ہے۔بلی ماران باشندگان کا کہناہے کہ پولیس اہلکاروں کو رات کے دس بچے تک سبھی ریڑی اور پٹریوں اورپھل والوں کو اٹھوادینا چاہئے۔جب کہ ایسا نہیں ہوتاہے رات کے بارہ بجے تک پٹریاں اوربازارسجے رہتے ہیں۔اور غیرضروری لوگوں کی رہائشی علاقوں میں آمد ورفت جاری رہتی ہے۔ بدتمیز اور آوارہ لوگ بھی ہوتے ہیں۔جس کی وجہ سے خواتین کا چلنا بھی دشوار ہوچکا ہے۔ دن میں اسکول کے وقت بھی یہی صورت حال ہے۔لہذا پولیس اہلکاروں کو چاہئے کہ رات کے دس بچے تک ریڑی اورپٹریوں کو پورے طور پر ہٹوادیاجائے۔پولیس اہلکاروں کی رشوت خوری سے عوام کا کافی نقصان ہورہاہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں