گجرات میں 12 سال سے کوئی فساد نہیں ہوا - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-27

گجرات میں 12 سال سے کوئی فساد نہیں ہوا - مودی

ہردوار۔(پی ٹی آئی) چیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے ادعا کیا ہے کہ وہ صرف ہندوؤں کے لیڈر نہیں ہیں اور ان کا منشور یہ ہے کہ سب کی صحت مندانہ فلاح و بہبود ہونی چاہئے۔ مودی نے ہردوار میں یوگا گرو بابا رام دیو کے آشرم میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گجرات میں جہاں فسادات عام بات تھے اور معصوموں کا قتل کیا جاتا تھا گذشتہ 12سال سے فساد نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ترقی کا ان کا ماڈل سب کیلئے بہتری کا ہے تاہم انہوں نے گجرات میں مابعد گودھرا مسلم کش فسادات کے تعلق سے راست کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ مودی نے مرکزی حکومت پر تنقید کی اور کہاکہ اس نے حکومت کے خلاف خیالات کا اظہارکرنے پر باب رام دیو کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کے حکمرانوں سے سوال کرنا چاہتے ہیں کہ آیا جمہوریت میں اپنے نظریات کا اظہار کرنا جرم ہے؟ کیا یہ غلط ہے کہ حکومت کے مخالف خیالات ظاہر کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اسی وجہہ سے بابا رام دیو کو نشانہ بنایا ہے۔ رام دیو کے آشرم میں کچھ مذہبی قائدین بھی موجود تھے اور انہوں نے مودی کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ان میں یہ قابلیت ہے کہ وہ ملک کو کرپشن اور برائی سے نجات دلائیں۔ بابا رام دیو نے کہاکہ ایسے وقت جب کرپشن عروج پر ہے مودی ہی ملک کو درکار قیادت فراہم کرسکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں