امن و ضبط کی برقراری ریاستی حکومت کی ذمہ داری - نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

امن و ضبط کی برقراری ریاستی حکومت کی ذمہ داری - نتیش کمار

بی جے پی نے 2002 گجرات فسادات پر نتیش کمار کی سابق میں خاموشی پر سوال اٹھایا، اسی پس منظر میں بہار کے چیف منسٹر نے نریندر مودی پر آج بظاہر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ امن و ضبط کی برقراری ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے استفسار کیا تھا کہ اگر چیف منسٹر واقعی مودی کے مخالف ہیں تو انہوں نے 2002ء میں گجرات فسادات کے وقت اٹل بہاری واجپائی حکومت میں بحیثیت وزیر معیاد کے دوران استعفیٰ کیوں نہیں دیا۔ جس کے بعد کمار کا یہ ردعمل سامنے آیا ہے۔ کمار نے لالو پرساد یادو کو یاد دلایا کہ اس سلسلہ میں انہیں نکتہ بہ نکتہ اس وقت جواب دیا گیا جب انہوں نے ایک طویل عرصہ قبل پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ کمار نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ میں نے انہیں نکتہ بہ نکتہ جواب دیا تھا۔ ریلوے کی حفاظت کرنا وزیر ریلوئے کی ذمہ داری ہے مگر عوامی نظم اور امن وضبط کا معاملہ ریاستوں سے تعلق رکھتا ہے۔ لالو پرساد میں زیادہ بولنے کی عادت ہے۔ انہیں یاد ہوگا کہ جب میں وزیر ریلوئے تھا اور یہ جواب دیا تھا تو وہ ہکا بکا رہ گئے تھے۔ میں نے اس ضمن میں پارلیمنٹ میں انہیں تفصیلی جواب دیا تھا۔ میں جے ڈی یو کے ساتھ دوری میں اضافہ کی عکاسی میں بی جے پی نے کل کہا تھا کہ گجرات کے ہم منصب کو سیکولرازم کا سرٹفیکٹ پیش دینے کا نتیش کمار حق نہیں رکھتے۔ بی جے پی کی ترجمان میناکشی لیکھی نے کہا تھا کہ 2002 میں جب گودھرا فسادات رونما ہوئے تو اس وقت واجپائی حکومت کا کمار ایک حصہ تھے اور بدستور این ڈی اے کا حصہ بنے رہے۔ جے ڈی یو نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کے طورپر مودی کی پیش قدمی کو اتوار کے روز رد کرتے ہوئے اس کے لئے ایک سیکولر امیدوار کامطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد مسئلہ پر این ڈی اے میں اختلافات سامنے آئے۔ کمار نے لالو پرسادپر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جب وہ یوپی اے حکومت میں وزیر ریلوے بنے تو انہوں نے سخت تبصرے اور وعدے شروع کئے اور بے بنیاد باتوں میں ملوث رہے۔ لالو پرساد نے کمار کو آر ایس ایس کا طوطا بھی قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ بی جے پی سے علیحدگی کیلئے ان میں ہمت نہیں ہے۔ نریندر مودی پر کمار کی بالراست تنقید پر این ڈی اے کی حلیفوں جے ڈی یو اور بی جے پی کے درمیان لفظی تکرار کے باوجود کمار کو بی جے پی کے قائدین ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی اور وزیرافزائش مویشیاں گری راج سنگھ کے ساتھ ریاستی ڈائری کو آپریٹیو کی ایک تقریب میں آج ڈائس پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں