آروشی قتل کیس - والدین پر قتل کا سی۔بی۔آئی الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

آروشی قتل کیس - والدین پر قتل کا سی۔بی۔آئی الزام

نوئیڈا کی سرخیوں میں رہنے والے آروشی۔ہیم راج قتل کیس کے تفتیشی افسر نے آج غازی آباد سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں بتایا کہ ان دونوں کا قتل آروشی کے والدین نے ہی کیا تھا۔ اس معاملہ میں ملزم بتائے جانے والے تینوں نوکروں کا اس دوہرے قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ سال 2008ء میں نوئیڈا میں ہونے والے روشی ہیم راج قتل کیس میں آئی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں تفتیشی ایجنسی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اے جی ایل پال کی گواہی ہوئی۔ دوہرے قتل کیس کی جانچ کرنے والے مسٹر کول نے خصوصی جج ایس لال کے سامنے کہاکہ ان کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دوہرے قتل کیس میں ڈاکٹر راجیش تلوار اور ان کی بیوی نوپور تلوار کا ہی ہاتھ تھا۔ اپنے بیان میں مسٹر کول نے کہاکہ پہلے اس معاملہ میں راجیش تلوار کے نوکروں اور کمپاؤنڈر پر قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا لیکن انکوائری میں یہ تینوں بے قصور پائے گئے ہیں۔ انہوں نے راجیش اور نوپر کو ہی اس دوہرے قتل کیس کا قصور وار قرار دیا۔

Parents killed Aarushi Talwar: CBI cop tells court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں