ادارہ سیاست - حیدرآباد کی مزید 500 تصاویر پر مشتمل البم کی اشاعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-20

ادارہ سیاست - حیدرآباد کی مزید 500 تصاویر پر مشتمل البم کی اشاعت

حیدرآباد کی تہذیب و ثقافت کے دلدادہ اور قدر داں دنیا کے ہر گوشے میں موجود ہیں۔ ادارہ سیاست نے اپنے آغاز ہی سے حیدرآباد کی تہذیبی شناخت کو برقرار رکھنے اور اُسے عام کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سابقہ مطبوعات کے بعد ادارہ سیاست نے گلمپز آف دی نظامس ڈومینین، حیدرآباد شہر نگاراں کے بعد 600 سے زیادہ تصاویر پر مشتمل ایک بیش بہا البم شائع کیا جس کے دونوں ایڈیشن فروخت ہوچکے ہیں۔ اس میں سے صرف 20جلدیں بیرونی ممالک میں رہنے والے حیدرآبادیوں کیلئے مخصوص کردی گئی ہیں۔ اس اشتیاق کے پیش نظر ادارہ سیاست نے حیدرآباد سے متعلق دیگر 500نادر تصاویر شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تصاویر اب تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ حیدرآبادپر تحقیق میں مصروف جناب زاہد علی خاں اور علامہ اعجاز فرخ کے انتخاب وادارت میں یہ شاندار البم تہذیب و ثقافت کومحفوظ کرنے میں اہم کردار اداکرے گا۔ 15"x10" سائز کے اس البم کیلئے جرمنی سے کاغذ درآمد کیا جارہا ہے۔ علامہ اعجاز فرخ کی زیر نگرانی اس کی تزئین کاری جاری ہے۔ یہ البم سابقہ عکس حیدرآباد کا دوسرا حصہ ہوگا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں