تبلیغی اجتماع کے موقع پر کٹہیار میڈیکل کالج اور ماتا گجری میموریل میڈیکل کالج کی میڈیکل ٹیم عقیدت مندوں کی خدمت میں مصروف ہے ۔ حالانکہ محکمہ صحت کی جانب سے بھی میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں ۔ جبکہ غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بھی اس سلسلے میں خدمات پیش کی جا رہی ہے ۔ پرائیوٹ ڈاکٹروں میں ڈاکٹر نئیر حبیب، ڈاکٹر شیوکمار، ڈاکٹر حیدر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کٹہیار میڈیکل کالج اور ایم جے ایم میڈیکل کالج سے آئے تمام ڈاکٹر دن رات مریضوں کی خدمات میں تعینات ہیں ۔ ان میڈیکل کیمپوں میں کافی بھیڑدیکھی گئی۔ ان کیمپوں میں تمام ضروری دواؤں کے ساتھ ساتھ سلائن اور آکسیجن کا خاص نظم رکھا گیا ہے اور یہاں مفت دوائیاں دی جا رہی ہیں ۔ اطلاع کے مطابق 24گھنٹے کی ڈیوٹی کیلئے 15ڈاکٹر اور پارا میڈیکل ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ کٹہیار میڈیکل کالج کے چیرمین احمد اشفاق کریم اور ایم جی ایم میڈیکل کالج کے ڈائرکٹر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال نے بتایاکہ یہ صرف اﷲ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ہے ۔ اس نیک کام کو انجام دینے میں روحانی خوشی ملی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہ میڈیکل کیمپ عقیدت مندوں کی پریشانی کو دور کرنے میں کامیاب ہو۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں