پاکستان میں نفاذ شریعت کے لئے جہاد کا عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-09

پاکستان میں نفاذ شریعت کے لئے جہاد کا عہد

پاکستان میں عام اتنخابات اندرون 7 ماہ مقرر ہیں اور اسی دوران تحریک طالبان پاکستان کی سربراہ حکیم اللہ محسود نے نظام جمہوریت کو کافروں کا نظام قرار دیتے ہوئے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے جہاد شروع کرنے کا عہد کیا۔ حکیم اللہ محسود نے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ طالبان پاکستان ملک میں شریعت (اسلامی قوانین) کے نفاذ کے خواہاں ہیں۔ جیو نیوز چینل نے محسود کے حوالے سے بتایا کہ وہ نہ جمہوریت کے قائل ہیں اور نہ اسکی تائید کرتے ہیں۔ طالبان سربراہ نے کہا کہ کافرین جمہوریت کے نام پر مسلمانوں میں پھوٹ ڈال رہے ہیں۔ اسلامی ملک میں طالبان نظام الٰہی کا نفاذ چاہتے ہیں۔

Taliban vows jihad to enforce Shariah in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں