افغانستان میں جھڑپیں - 20 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-09

افغانستان میں جھڑپیں - 20 افراد ہلاک

پاکستانی سرحد سے افغانستان میں جنگجووں کے داخلے کے ایک اہم مقام پر امریکی۔ افغان مشترکہ فورس اور طالبان جنگجووں کے درمیان جھڑپ میں 11افغان بچے سمیت 20 لوگ ہلاک ہوگئے۔ امریکی اور افغان حکام نے اس شدید تصادم میں کم سے کم 20 لوگوں کے مارے جانے کی توثیق کردی ہے۔ لڑائی میں بچے اس لئے مارے گئے کہ جھڑپ کے دوران مبینہ طورپر ایک فضائی حملہ کیا گیا تھا۔ امریکی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوائی حملے کی درخواست بین الاقوامی فوج نے کی تھی۔ ایک اعلیٰ طالبان کمانڈر کے خلاف جمعہ اور ہفتہ کی درمیان رات امریکی اور افغان فورس کی مشترکہ کارروائی شروع کی گئی تھی اور پرسوں دو طرفہ فائرنگ میں شدت پیدا ہوگئی تھی۔ لڑائی افغان صوبے کونار کے ضلع شیگال کے مقام سلطان میں شروع ہوئی تھی۔ سلطان نامی گاؤں کو پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونے کیلئے ایک اہم گزرگاہ کی حیثیت حاصل ہے۔

Fierce Afghan battle leaves nearly 20 dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں