بوسٹن حملہ - فی الحال تمام سوالوں کا جواب دینا ناممکن - امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-26

بوسٹن حملہ - فی الحال تمام سوالوں کا جواب دینا ناممکن - امریکہ

امریکہ کے پاس فی الحال بوسٹن بم دھماکوں سے متعلق تمام سوالوں کا جواب موجو د نہیں۔ وائٹ ہاوس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مکمل اور جامع تحقیقات کیلئے کافی وقت درکار ہوگا۔ وائٹ ہاوس پریس سکریٹری جے کارنی نے بتایاکہ بارک اوباما پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ حملہ آوروں نے تنہا حملہ کو انجام دیا یا پھر ان کے اور بھی ساتھی موجود تھے۔ ہنوز کانفرنس کے دوران جے کارنی نے مزید کہاکہ ہمارے لئہے یہ معلموم کرنا ضروری ہے کہ انہیں حملوں کی تحریک کس سے ملی انہیں بم بنانے کے طور طریقوں کا علم کیسے ہوا اور انہیں اسلحہ رکھنے یا تیار کرنے کا حوصلہ کہاں سے ملا۔ فی الحال ان تمام سوالوں کے جواب تلاش جاری ہے۔ اس کے علاوہ بمباری کی تحقیقات بھی جاری ہے۔ میرے خیال سے ہمارے پاس فی الوقت تمام سوالوں کے جواب موجود نہیں اور جلد ہی ان سوالوں کا جواب فراہم کرنا دشوار بھی ہوگا۔ کارنی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ از خود مذہبی سخت گیری خصوصی طورپر آن لائن سے حاصل مذہبی سخت گیری، جو تشدد کا سبب بنتی ہو، کل بھی موضوع گفتگو تھی اور آج بھی ہے جو باعث تشویش ہے۔ ہمیں، القاعدہ سے خطرات ہنوز برقرار ہیں حالانکہ القاعدہ کی مرکزیت ختم کرنے میں ہم کافی حد تک کامیاب ہیں اور یہ سلسلہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے شروع ہوا تھا۔ وائٹ ہاوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ مکمل اور جامع تحقیقات کیلئے کافی وقت درکار ہوگا ۔

Boston attack - currently impossible to answer all the questions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں