دولت مشترکہ میٹنگ کو سری لنکا سے منتقل کیا جائے - حقوق انسانی ادارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-26

دولت مشترکہ میٹنگ کو سری لنکا سے منتقل کیا جائے - حقوق انسانی ادارہ

حقوق انسانی گروپ کے ایک بین الاقوامی ادارہ نے ایک کلیدی کامن ویلتھ فورم سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک کولمبو انسانی حقوق کیلئے مناسب اور بامعنی اقدامات نہیں اٹھانا، نومبر میں سری لنکا میں منعقد شدنی ہیڈس آف گورنمنٹ میٹنگ( سی ایچ او جی ایم) کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جائے ہیومن رائٹس واچ کے ایشیائی ڈائرکٹر براڈ آڈمس نے کہاکہ اگر یہ سمٹ سری لنکا میں ہی ہوتی ہے تب کامن ویلتھ کا بین الاقوامی سطح پر مضحکہ اڑایا جائے گا۔ کامن ویلتھ منسٹریل ایکشن گروپ (سی ایم اے جی) دولت مشترکہ لیڈرس کا ایک گروپ ہے جو حقوق انسانی کے خلاف ہونے والے واقعات پرنظر رکھتا ہے جس کا کل لندن میں اجلاس ہوگا۔ آڈمس نے کہاکہ سی ایم اے جی میٹنگ کے ذریعہ سری لنکائی حکومت کو یہ پیغام دیاجانا چاہئے کہ حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب کناڈا کی حکومت نے حال ہی میں اس بات کی توثیق کی کہ وزیراعظم اسٹیفن ہارپر اس وقت تک سی ایچ او جی ایم میں شرکت نہیں کریں گے جب تک سری لنکا میں حقوق انسانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے پیشرفت نہیں کی جاتی۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہاکہ سری لنکا نے 2009ء میں ایل ٹی ٹی ای سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جبکہ 2009ء میں سری لنکائی حکومت ملک میں بدترین حقوق انسانی صورتحال کیلئے ذمہ دار ہے۔ جہاں عام آدمی کو بنیادی آزادی، دھمکیوں اور حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ نیز ملک میں عدلیہ اور مختلف اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس سے سری لنکا میں جمہوریت متاثر ہوئی۔

Rights group urges Commonwealth meeting to be moved from Sri Lanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں