ماہر ہندوستانی ریاضی داں شکنتلا دیوی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

ماہر ہندوستانی ریاضی داں شکنتلا دیوی کا انتقال

دنیا کی تیز رفتار "انسانی کمپیوٹر" کی حیثیت سے عالمی سطح پر مشہور ریاضی داں شکنتلا دیوی (پیدائش : 4/نومبر/1929 ، بنگلور) مختصر سی علالت کے بعد 21/اپریل/2013 کو انتقال کر گئیں۔ ریاضی کے پیچیدہ مسئلے حل کرنے کی صلاحیتوں کی بنیاد پر ایک دہے قبل وہ منظر عام پر آئی تھیں۔ 83 سالہ ریاضی داں و جیوتشی کے تنفس کے عارضہ کا علاج کیا جا رہا تھا۔ وہ بنگلور میں ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئیں۔ شکنتلا دیوی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پبلک ٹرسٹ کے ٹرسٹی سی۔شیوا دے نے اطلاع دی کہ بنگلور کے ایک دواخانہ میں قلب پر حملہ کے باعث ان کا انتقال ہو گیا۔ صدر جمہوریہ اور وزیراعظم ہند نے شکنتلا دیوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

'human computer' Shakuntala Devi dies at 83

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں