بی۔جے۔پی مناسب وقت پر وزیراعظم امیدوار کا فیصلہ کرے گی - راج ناتھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

بی۔جے۔پی مناسب وقت پر وزیراعظم امیدوار کا فیصلہ کرے گی - راج ناتھ

حلیف جماعتیں جے ڈی (یو) اور شیوسینا بی جے پی پردباؤ ڈال رہی ہیں کہ وہ نریندر مودی کی نامزدگی ناکام بنانے کیلئے اپنے وزارت عظمی کے امیدوار کا اعلان کرے۔ مگر زعفرانی پارٹی کے صدر راجناتھ سنگھ اعلان کرنے کی جلدی میں نہیں ہیں۔ تاہم وہ نہیں چاہتے کہ جے ڈی یو کے ساتھ اتحاد ٹوٹ جائے اور وہ اس کے ساتھ مسئلہ حل کرنا پسند کریں گے۔ اگرچہ بی جے پی میں پارٹی کے وزارت عظمی کے امیدوار کے طورپر مودی کے نام کا اعلان کا مطالبہ بڑھ رہا ہے تاہم سنگھ لیڈر شپ کے مسئلہ پر راز داری برت رہے ہیں۔ دیگرقائدین کی طرح سنگھ نے بھی گجرات کے چیف منسٹر کو پارٹی کا مقبول ترین لیڈر قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران سنگھ سے جے ڈی یو کی جانب سے بی جے پی کے وزیراعظم کے انتخاب کے اعلان کیلئے ختم سال تک مہلت مقرر کئے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے امیدوار کے فیصلہ کیلئے این ڈی اے مناسب وقت پر اجلاس منعقد کرے گا۔ چند افراد وزیراعظم کے امیدوار کے طورپر سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کی طرفداری کررہے ہیں۔ اسی ضمن میں سوال پر سنگھ نے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو امیدوار کے طورپر پیش کیا ہے اس کا فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہماری پارٹی میں کوئی ریس نہیں ہے اور کوئی وزارت اعلیٰ یا وزارت عظمی کے عہدہ کا دعوی نہیں کرتا۔ واضح رہے کہ جے ڈی یو وزیراعظم کے امیدوار کے طورپر مودی کو پیش کرنے کی سخت مخالف ہے اور وہ مودی کی امیدواری کو بظاہر سبوتاج کرنے کیلئے این ڈی اے پر لوک سبھا انتخابات سے قبل دسمبر تک وزیراعظم کے امیدوار کے نام کا اعلان کرنے پر زور ڈال رہی ہے۔ توقع ہے کہ لوک سبھا کیلئے انتخابات آئندہ سال مئی میں منعقد ہوں گے۔

Rajnath Singh in no hurry to declare BJP's PM choice

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں