15/اپریل پونے یو۔این۔آئی
سیشن عدالت نے جرمن بیکری دھماکہ کیس میں مرزا حمایت بیگ کو خاطی قرار دے دیا ہے۔ 2010ء میں ہوئے اس حملہ میں بیگ واحد نوجوان ہے جسے گرفتار کیاگیا۔ اس واقعہ میں 17افراد ہلاک اور 64 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ پونے میں یہ پہلا دہشت گرد حملہ تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج این پی دھوتے نے آج کہاکہ وہ ملزم کی سزاؤں کا اعلان 18اپریل کا کریں گے۔ عدالت نے کہا "یہ عدالت بیگ کو قصور وار پاتی ہے اور سزاؤں کا اعلان 18اپریل کو کیا جائے گا"۔ 13؍فروری 2010ء کی شب تقریباً 7بجے ایک طاقتور دھماکہ میں جرمن بیکری کو تباہ کردیا گیا۔ شہر میں بیکری اشیاء کیلئے یہ سب سے مقبول مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں بیرونی سیاح بھی آتے ہیں۔ دھماکہ میں 5غیر ملکی افراد ہلاک ہوئے۔ 26؍نومبر 2008ء کو ممبئی میں ہوئے حملہ کے بعد ملک میں یہ پہلا دہشت گرد حملہ تھا۔ مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے کئی ماہ کی تحقیقات کے بعد بیڑ کے رہنے والے مرزا ہمایوں بیگ کو پونے میں ایک بس اسٹاپ سے گرفتار کیا۔ تحقیقاتی عہدیدار اے سی پی ونود ساتو نے بیگ کے علاوہ 6دیگر افراد ذبیح الدین انصاری، فیاض قاضی، یٰسین بھٹکل، اقبال اور ریاض بھٹکل اور محسن چودھری کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔ دیگر 6ملزم ہنوز مفرور ہیں۔ بیگ ان دنوں یرواڈا سنٹرل جیل میں عدالتی تحویل میں ہے۔ وکیل صفائی اے رحمن نے بحث کے دوران کہاکہ بیگ کواے ٹی ایس کی جانب سے اس کیس میں جھوٹ موٹ پھنسایا گیا ہے۔ سینئر وکیل رحمن اور ان کے ساتھ کے شیخ نے دعویٰ کیا کہ دھماکہ کے بعد بیگ اورنگ آباد میں شادی کی تقریب میں شریک تھے۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں