بےنظیر بھٹو قتل تحقیقات میں تعاون کا مشرف کو عدالتی حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

بےنظیر بھٹو قتل تحقیقات میں تعاون کا مشرف کو عدالتی حکم

پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیق کرنے والے تحقیق کاروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سابق صدر جنہیں عدالت نے اشتہاری مجرم قرار دیا ہے روالپنڈی میں قائم عدالت کی جانب سے 2008ء میں مقدمہ کی سماعت کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ جج چودھری حبیب الرحمن کے روبرو پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے جج سے درخواست کی کہ وہ مشرف کو مفرور یا اشتہاری مجرم قرا ردینے کے حکمنامہ سے دستبرداری اختیار کرے اور ان کے بینک اکاونٹس اور اثاثوں کو غیر منجمند کرے۔ عدالت نے جو سکیورٹی وجوہات کی وجہہ سے بندہ کمرہ میںسماعت کررہی ہے مشرف کو بھٹو قتل کی تحقیقات میں عہدیداروں سے تعاون کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ایک اشتہاری مجرم قرار دیا اور 2011ء میں ان کے اثاثہ جات منجمد کردئیے تھے۔ سابق فوجی سربراہ کے وکیل نے کہاکہ ان احکام سے دستبرداری اختیار کی جانی چاہئے کیونکہ اب وہ عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔ ایک علیحدہ تبدیلی میں سپریم کورٹ نے 2007ء میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے دائر کردہ 5درخواستوں کی سماعت بحال کردی۔ مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے سپریم کورٹ سے کہاکہ ان کے موکل کو عدالت عظمی کی اس بنچ پر کوئی اعتماد نہیں جو ان کے خلاف عہد شکنی کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے۔

Pakistan court orders Pervez Musharraf be probed in Benazir Bhutto's murder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں