ہالینڈ کے نومسلم رکن پارلیمنٹ - اسلامی تعلیمات اور سیرت طیبہ کی تبلیغ کا عزم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-24

ہالینڈ کے نومسلم رکن پارلیمنٹ - اسلامی تعلیمات اور سیرت طیبہ کی تبلیغ کا عزم

اسلاموفوبیا کے لیے مشہور نیدرلینڈ (ہالینڈ) کے سیاستداں ارناڈ وان ڈرون نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کے بارے میں ایک بین الاقوامی فلم بنانے کا انکشاف کیا ہے۔
عکاظ و سعودی گزٹ کو خصوصی انٹرویو میں ڈورن نے جو گذشتہ ماہ مشرف بہ اسلام ہوئے کہاکہ وہ اپنی زندگی مکمل طورپر اسلام کے صحیح پیغام کی تبلیغ میں وقف کردیں گے اور دنیا بھر میں اس فلم کو فروغ دینے ہوئے رحمۃ للعالمین کی تعلیمات کو پھیلائیں گے۔ انہوں نے کہا "میں تمام یورپی ممالک میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اسلام اور مومنین کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ رکھوں گا۔ میں میری بہترین سعی کرتے ہوئے اس نقصان کی تلافی کروں گا جو میں نے فلم "فتنہ" کے ذریعہ اسلام اور اس کے پیغمبر صلعم کو پہنچایا ہے"۔ ڈورن جو سابق میں ولندیزی سیاست داں گیرٹ وائیلڈرس کی دائیں بازو والی شدت پسند پارٹی کے ممتاز رکن رہے، انہوں نے ہفتہ کو مدینہ منورہ کی مسجد نبوی صلعم میں نماز ادا کی اور گستاخانہ فلم کا حصہ بننے پر پچھتاوے کا اظہارکیا۔ ڈورن ان فریڈم پارٹی قائدین میں سے تھے جنہوں نے فلم "فتنہ" بنائی۔ مسجد نبویؐ میں حاضری کے بعد وے اتوار کو مکہ مکرمہ پہنچے اور عمرہ ادا کیا۔ محکمہ برائے حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس اور محکمہ کے دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔ انٹرویو میں ڈورن نے کہاکہ انہیں ماضی میں توہین آمیز فلم کا حصہ ہونے پر حد درجہ افسوس ہے۔

Former far-right Dutch politician Arnoud van Doorn converts to Islam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں