آسنسول میں تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی تعمیر کا جلد آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

آسنسول میں تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی تعمیر کا جلد آغاز

آسنسول درگاپور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی المعروف بہ اے ڈی ڈی اے کی جانب سے تقریباً 10بیگھہ زمین اردو پرائمری اسکول، گرلس ہاسٹل اور گرلس کالج کیلئے نشان زد کی گئی ہے۔ ایک بیگھہ ہندی پرائمری اسکول کے لئے جسے اپ گریڈ کرتے ہوئے سکنڈری اور ہائر سکنڈری اسکول تک لے جایا جائے گا۔ آسنسول شمالی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے اور ریاستی وزیر ملئے گھٹک نے منتخب ہوتے ہی تین ماہ کے اندر آسنسول میونسپل کارپوریشن کے مئیر تاپس بنرجی کے ہمراہ مذکورہ زمین پر قاضی نذرل الاسلام پرائمری اسکول کا نہ صرف بنیاد رکھا بلکہ دونوں اسکولوں میں پڑھائی کا نظم شروع کردیا گیا تھا۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے تین ماہ کے اندر اندر مذکورہ دونوں اسکولوں کی بنیاد رکھی گئی تھی اسی وقت ملئے گھٹک نے اعلان کیا تھا کہ اردو فری پرائمری اسکول جو بنیاد آج انہوں نے رکھی ہے اسے کالج تک لے جائیں گے۔ ملئے گھٹک اور تاپس بنرجی نے ریاستی وزیراعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کی مداخلت سے اے ڈی ڈی اے سے 10بیگھہ زمین حاصل کرائی۔ مذکورہ پرائمری اسکول کی عمارت کی تعمیر کیلئے 16لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں اور گرلس ہاسٹل کیلئے 66لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ گرلس ہاسٹل کی عمارت کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے اور زور وشور سے تعمیری کام جاری ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں