سنجے دت کے بعد مزید 7 افراد کو 4 ہفتہ کی مہلت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

سنجے دت کے بعد مزید 7 افراد کو 4 ہفتہ کی مہلت

اداکار سنجے دت اور دیگر 3قصورواروں کو خودسپردگی کیلئے ایک ماہ کی فوری راحت دینے کے بعد سپریم کورٹ نے 1993ء ممبئی بم دھماکوں کی مجرم زیب النساء قاضی سمیت دیگر ملزمین کو بھی 4ہفتوں کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس التمش کبیر کی صدارت والی بنچ نے انسانیت کی بنیاد پر کینسر سے متاثر ہ70 سالہ زیب النساء کو بھی 4ہفتہ کی مہلت دے دی۔ سپریم کورٹ سے راحت پانے والوں میں عبدالرزاق میمن، الطاف علی سعید، یوسف محسن نلوالا، زیب النسائ، اسحاق محموحجوانے، شریف عبدالغفور پارکر عرف دادا بھائی اور کیسری ادا جانیا شامل ہیں۔ جسٹس پی ستا شیوم کی صدارت والی بنچ نے غیر قانونی طریقہ سے ہتھیار رکھنے کے معاملہ میں قصور وار سنجے دت کو انسانیت کی بنیاد پر پیش ہونے کیلئے 4ہفتے کی فاضل مہلت دے دی تھی۔ اسی کوبنیاد بناکر زیب النساء نے بھی پھر سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے انہیں اگر عدالت سے راحت نہیں ملی ہے تو آج ہی گرفتاری دینی ہوتی کیونکہ 21مارچ کے حکم کے مطابق آج ہی خود سپردگی کی مہلت ختم ہوگئی۔ جسٹس بی ایس چوہان نے کہاکہ ملزمین کو مزید کسی بنیاد پر کوئی مہلت نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے میمو، سعید اور نلوالا کی عمر قید، 10سال کی سزاء اور 5سا ل کی سزاء کو بالترتیب برقرار رکھا ہے اور جو ٹاڈا کی عدالت نے انہیں سنائی ہے۔ زیب النساء کو ٹاڈا کی عدالت نے 5سال کی سزا سنائی تھی جو کینسر میں مبتلا ہیں جبکہ 86سالہ پارکر کو بھی 5سال کی سزا ہوئی ہے۔ حجوا نے کی 5سالہ سزاء کو عمر قید میں بدلا گیا ہے جب کہ 84 سالہ ادا جانیا کو ایک سال کی سزا دی گئی ہے۔ اس دوران ممبئی کے 1993ء سلسلہ وار دھماکوں کے 25 خاطیوں نے آج سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں نامزد ٹاڈا عدالت میں خودسپردگی احتیار کی۔ سپریم کورٹ نے ان کی سزاؤں کو برقرار رکھا تھا اور اپیلوں کو مسترد کردیا تھا۔ 11دیگر نے اسی عدالت میں کل خودسپردگی اختیار کی تھی۔ مزید 8 خاطیوں کو سپریم کورٹ نے سزا کی مابقی معیاد جیل واپسی کیلئے مہلت دی ہے جن میں اداکار سنجے دت بھی شامل ہے۔

After Dutt, 7 more convicts get 4 weeks to surrender

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں