سعودی عرب میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کے لیے مواقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

سعودی عرب میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کے لیے مواقع

ہندوستانی یونیورسٹیاں سعودی عرب سے بڑی تعداد میں این آر آئی اسٹوڈنٹس کو راغب کرسکتے ہیں، جو گرایجویٹ تعلیم کیلئے بہتر تعلیمی مواقع کیلئے کوشاں ہیں، ہندوستانی قونصل خانہ کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ جماعت 12 کی تکمیل کے بعد اعلیٰ تعلیدم کیلئے درست ادارہ کے انتخاب کا مسئلہ یہاں این آر آئی کمیونٹی کیلئے نہایت اہم ہے۔ قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ سے وابستہ محمد رقیب قریشی نے ہندوستانی یونیورسٹی سے دستیاب زبردست امکانات کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ قونصل خانہ میں چانسری اور قونصل (ایجوکیشن) کے سربراہ کے حوالے سے "سعودی گزٹ" نے کہاکہ انڈین یونیورسٹیوں کے نمائندوں کو اس ملک میں موجودہ مواقع کھوجنا چاہئے اور طلبہ برادری تک رسائی حاصل کرتے ہوئے انہیں کورسس، سہولیات اور فیس کے نظام کے ساتھ داخلہ کے طریقوں کے تعلق سے واقف کرانا چاہئے۔ قریشی نے مزید کہاکہ اپنی پسند کا مضمون لینے والے بچوں کو سعودیہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے محدود متبادل ہیں اور یہ خاص طورپر لڑکیوں کے معاملے میں حساس مسئلہ ہے۔

Vast potential for Indian universities in Saudi Arabia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں