ایران کا زمین سے سمندر پر نشانہ لگانے والے میزائل کا تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-17

ایران کا زمین سے سمندر پر نشانہ لگانے والے میزائل کا تجربہ

ایران نے خلیج فارس میں زمین سے سمندر پر وار کرنے والے نئے بالسٹک میزائل کو تجرباتی طورپر داغا ہے۔ ایک سالانہ تقریب سے کچھ دن قبل یہ اقدام کیا گیا جس کا مقصد ایک ایسے وقت جب تہران کے نیوکلیر پروگرام پر مغرب کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اسرائیل نے ایران کی جانب سے اس کے نیوکلیر پروگرام پر پائے جانے خدشات کی یکسوئی نہ کرنے پر امکانی فضائی حملوں کا انتباہ دیا ہے جبکہ ایران نے دھمکی دہے کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ اسرائیل اور علاقہ میں امریکی اڈوں پر ضرب لگائے گا نیز عالمی تیل درآمدت کیلئے نہایت اہم آبنائے ہرموز کا راستہ بند کردے گا۔ ایران کے نائب وزیر دفاع جنرل ماجد بوقائی نے کہا ’’وزارت دفاع خلیج فارس میں ایک نئے میزائل کا تجربہ کرنے کے قابل رہی ہے۔ یہ میزائل اہداف پر ضرب لگانے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتاہے،،۔ خبر رساں ادارہ ارنا نے یہ اطلاع دی۔ اس میزائل کو بالسٹک میزائل کا نام دیا گیا ہے جو زمین سے زمین میزائلی نظام سے لیس ہے جو دشمن کے بحری جہاز یا جنگی جہازکو مکمل طورپر تباہ کرسکتا ہے۔ بوقائی نے یہ نہیں بتایا کہ میزائل کا تجربہ کب کیا گیا اور انہوں نے اس کے رینج کے بارے میں کوئی مخصوص اطلاع نہیں دی۔

Iran test-fires new land-to-sea missile in Gulf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں