اردن میں امریکی فوج تعینات کرنے کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

اردن میں امریکی فوج تعینات کرنے کا منصوبہ

امریکہ، اردن میں اپنی افواج تعینات کرے گا تاکہ اردن شام سے متصل اپنی سرحد کی حفاظت کرسکے اور شامی حکومت کے امکانی کیمیائی ہتھیاروں کے حملہ سے مقابلہ کرسکے۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہاکہ صدر اسد کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے حملہ سے بچاؤ کیلئے اور شام سے متصل سرحد کی حفاظت کیلئے امریکہ اپنی افواج اردن میں تعینات کرے گا۔ شام کی خانہ جنگی کے اردن تک پھیل جانے کے امکانات ہیں۔ امریکی فوجی ماہرین کا ایک گروپ اردن کے اندر منصوبہ بندی کررہا ہے۔ شام کی طرف سے امکانی کیمیائی ہتھیاروں کے حملے سے حفاظت کیلئے مختلف تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کانگریس کی سماعت کے دوران کہاکہ عمان میں دفاعی اقدامات کرنے فوج کو حکم دیا گیا ہے۔ امریکی ماہرین کا گروپ اردنی افواج کے ساتھ مل کر ہنگامی حالات سے نمٹنے اقدامات کررہا ہے۔

US to deploy 200 troops to Jordan over Syria war

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں