ٹیکساس امریکہ کی فرٹیلائزر کمپنی میں تباہ کن دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

ٹیکساس امریکہ کی فرٹیلائزر کمپنی میں تباہ کن دھماکہ

امریکہ کے شہر ٹیکساس میں ایک فرٹیلائزر فیکٹری میں ہوئے تباہ کن دھماکہ کے نتیجہ میں تقریباً 15افراد کی ہلاکت کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ ایک نیوکلئیر بم کی طرح کا قرار دیا جارہا ہے جس سے انتہائی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اس چھوٹے سے شہر کی تقریباً نصف آبادی کا تخلیہ بھی کروادیا گیا ہے۔ ٹاون آف ویسٹ کے مئیر ٹامی مسکا نے بتایاکہ یہ ایک نیوکلئیر بم کے دھماکہ جیسے تھا۔ بے شمار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی افراد ایسے ہیں جو یہاں کل نہیں ہوں گے۔ قریبی واک پولیس ڈپارٹمنٹ کے سارجنٹ ولیم پیٹرک سوانٹن نے کہاکہ اس دھماکہ میں 5تا15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ سٹی کے ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کے ڈائرکٹر جارج اسمتھ نے کہاکہ عہدیداروں کو شبہ ہے کہ مہلوکین کی تعداد 60تا70 ہوسکتی ہے۔ امریکہ کے جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب ویسٹ فرٹیلائزر پلانٹ میں ہوئے اس ماکہ کے نتیجہ میں تقریباً 50میل سے زیادہ فاصلہ تک کے مکانات ہل گئے اور یہ دھماکہ 2.1شدت کے زلزلہ کے برابر تھا۔ سی این این نے اطلاع دی ہے کہ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ دھماکہ کس وجہہ سے ہوا ہے۔ ویسٹ نامی یہ ٹاون شپ زیادہ تر چیک جمہوریہ کے مہاجرین پر مشتمل ہے اور یہاں تقریباً 2,800افراد مقیم ہیں۔ حکام ا شہر میں گھر گھر جاکر شہریوں کے تعلق سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ دھماکہ کے نتیجہ میں اس پلانٹ کے اطراف میں ایک بڑے علاقہ میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی۔ سٹی کونسل کے ایک رکن وال وانیک نے بتایاکہ اس پلانٹ کے اطراف چار بلاک کے علاقہ تقریباً تباہ ہوگیا ہے۔ پبلک سیفٹی محکمہ کے ترجمان ڈی ایل ولسن نے کہاکہ یہ دھماکہ 1995ء میں ہوئے دھماکہ کی شدت کا ہی تھا جب اوکلا ہاما میں مرہ فیڈرل عمارت تباہ ہوگئی تھی۔ کہا گیا ہے کہ تقریباً 5فائر فائٹرس بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ 179افراد کو دواخانوں میں شریک کیا گیا ہے جن میں 24کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ان میں بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکہ کے بعد یہاں ہوا میں خطرناک کیمیکلس ہوا میں پائے گئے ہیں جس کی وجہہ سے امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ دھماکہ کے نتیجہ میں کئی مکانات، عمارتیں وغیرہ تباہ ہوگئیں جن میں ایک نرسنگ ہوم بھی شامل ہے۔ یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ ابھی کئی افراد آگ میں یا آگ کی زد میں آنے والی عمارتوں میں پھنسے بھی ہوسکتے ہیں جس کی وجہہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

Explosion hits fertilizer plant north of Waco, Texas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں