امریکی بحری بیڑہ - شمالی کوریا کے سمندری حدود کے قریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

امریکی بحری بیڑہ - شمالی کوریا کے سمندری حدود کے قریب

امریکہ نے اپنے فوجی بیڑہ جن میں جنگی جہاز، ایک سمندری راڈار پلیٹ فارم کو شمالی کوریا کی سمندری حدود کے قریب تعینات کردیا ہے تاکہ پیانگ یانگ کی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے۔ پنٹگان کے پریس سکریٹری جارج لٹل نے سی این این سے کہاکہ میں ہر کسی پر یہ زور دینا چاہوں گا کہ اس صورتحال کو نظر انداز کردیں کیونکہ یہ ایشیائی بحرالکاہل کے علاقہ میں یہ ہماری معمول کی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے۔ اسی دوران رائٹر کی اطلاع کے بموجب شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکیوں کے تناظر میں گذشتہ روز امریکی انتظامیہ نے F-22 لڑاکا طیارے جنوبی کوریا بھجوادئیے ہیں، جو وہاں جاری امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ رائٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز F-22 لڑاکا طیاروں کی جنوبی کوریا کے جارحانہ رویہ اور اپنے ہمسایہ ملک جنوبی کوریا پر ممکنہ حملے کی صورت میں امریکی انتظامیہ سیول کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔ جنوبی کوریا میں تعینات امریکی کمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق F-22 Raptors یا راڈار میں نہ دکھائی دینے والے ان جہازوں کو جاپان سے جنوبی کوریا میں امریکہ کی مرکزی اوسان ائیر بیس پر تعینات کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ طیارے امریکہ اور جنوبی امریکہ کی فول ایگل نامی مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ امریکی کمان کی طرف سے اتوار کے روز جاری کردہ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے ، شمالی کوریا کو ان دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیانات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ یہ اقدامات نہ صرف پیانگ یانگ کو مزید تنہا کریں گے بلکہ ان کی بدولت شمال مشرقی ایشیائی خطے میں امن اور استحکام کیلئے جاری عالمی کوششوں کو بھی دھکہ لگے گا۔

US moves warship, sea-based radar to watch North Korea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں