سریکانت سرینواسن - امریکی تاریخ کے پہلے جنوب ایشیائی جج نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

سریکانت سرینواسن - امریکی تاریخ کے پہلے جنوب ایشیائی جج نامزد

ہندوستانی نژاد امریکی سری کانت سرینواس جن کو بارک اوباما نے " ٹریل بلیزر" قرار دیا تھا امریکی تاریخ میں پہلی بار جج بننے والے جنوبی ایشیائی شخص ہوں گے۔ اوباما نے ایک برس قبل انہیں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کیلئے نامزد کیا تھا۔ سینٹ جیوڈیشری نے اعلان کیا ہے کہ اس معاملہ کی توثیق 10 اپریل کو ہوگی۔ اس اعلان کے فوری بعد وائٹ ہاوز کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔ 46 سالہ سرینواسن چندی گڑھ میں پیدا ہوئے اور لارنس، کنساس میں پرورش پائی۔ اس وقت وہ پرنسپال ڈپٹی سالیسیٹر جنرل آف یو ایس کے طورپر برسر خدمت ہیں۔ انہیں یہاں ایک نہایت قابل احترام وکیل کے طورپر جانا جاتاہے۔ انہوں نے امریکی سپریم کورٹ میں کئی کامیاب مقدمات لڑے۔ وائٹ ہاوز کے پریس سکریٹری جے کار نے کہاکہ سرینواسن نے تقریباً 24 مرتبہ سپریم کورٹ میں مقدمہ لڑے۔ علاوہ ازیں انہوں نے دیگر عدالتوں میں بھی اپنی مہارت دکھائی۔ وہ ایک دانشور ہیں باریک بین قانون داں ہیں۔ 10اپریل کو اگر ان کے نام کی توثیق ہوجاتی ہے تو وہ تاریخ میں اولین جنوبی ایشیائی جج بن جائیں گے۔

India-American Srikanth Sri Srinivasan to be first South Asian circuit court judge in US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں