سعودی نطاقہ پالیسی - ہندوستانیوں کو پریشانی کی ضرورت نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-03

سعودی نطاقہ پالیسی - ہندوستانیوں کو پریشانی کی ضرورت نہیں

ریاض میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ہندوستانی تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی نئی نطاقہ پالیسی (لیبر پالیسی) سے متعلق میڈیا کی رپورٹس کو بنیاد پر پریشان نہ ہوں۔ سعودی عرب کے منصوبے کے مطابق مقامی باشندوں کیلئے روزگار میں 10فیصد ملازمتوں کو محفوظ کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے کم درجہ کے اور نیم مہارت رکھنے والے 3لاکھ ہندوستانی ورکرس کا روزگار متاثرہوگا۔ خاص کر کیرالا سے تعلق رکھنے والے ورکرز روزگار سے محروم ہوں گے۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے غیر مقیم ہندوستانیوں سے کہا ہے کہ وہ میڈیا کے بعض گوشوں کی جانب سے اس طرح کی غیر مناسب رپورٹس شائع کئے جانے کی بنیاد پر بحران کا شکار نہ بنیں۔ نئی سعودی لیبر پالیسی کو نقطاقہ قرار دیا جارہا ہے جس سے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ورکرس کی بڑی تعداد روزگار کے مواقع سے محروم ہوگی۔ سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ اس خبر کی اشاعت کے بعد ہزاروں غیر مقیم ہندوستانی سفارت خانہ سے رجوع ہوکر سعودی عرب چھوڑنے کیلئے آوٹ پاس (ایمرجنسی سرٹیفکٹ) حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ فی الحال سفارت خانہ آوٹ پاس کیلئے درخواستیں وصول کررہا ہے۔ سعودی حکام کے ساتھ اخراج کی شرائط کے بشمول تمام طریقہ کاروں کی تکمیل کے بعد آوٹ پاس جاری کئے جائیں گے۔ یہ ایمرجنسی سرٹیفکٹ ایک رخی سفر ی دستاویزہوتا ہے جس کی مدت صرف 3ماہ کی ہوتی ہے۔ سفارت خانہ کے بیان میں بتایا گیا کہ براہ کرم یہ بات نوٹ کی جائے کہ سعودی حکام کی جانب سے عام معافی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ اس سلسلہ میں سعودی حکام سے ربط بھی قائم نہیں کیا۔ اس سلسلہ میں ایمبسی کے 24گھنٹے ہیلپ لائن کے ذریعہ مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی بتایا کہ جن ورکرس کے پاس پہلے کارآمد پاسپورٹ ہے، انہیں سفارت خانہ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سفارت خانہ ہندوستانی شہریوں کی بہتر خدمت کیلئے مصروف ہے اور سعودی قوانین کے ڈھانچے میں ہی این آر آئیز کی تشویش کو دور کیا جائے گا۔

Indians told not to panic over new Saudi labour policy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں