بی۔ایس۔پی کی فہرست میں بابری مسجد انہدام کا ملزم بھی امیدوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

بی۔ایس۔پی کی فہرست میں بابری مسجد انہدام کا ملزم بھی امیدوار

اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے آج 36امیدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کی، جس میں 50فیصد برہمن امیدوار ہوں گے۔ فہرست تیار کرنے کیلئے محترمہ مایاوتی نے اپنے سوشل انجینئرنگ کے فارمولے پر عمل کرنے کی کوشش کی ہے۔ حیران کی بات یہ ہے کہ خود کو سیکولر پارٹی بتانے والے بہون سماج پارٹی نے سلطان پوری جیسی اہم سیٹ پر بابری مسجد انہدام کے ملزم اور شیوسینا کے سابق لیڈر پون پانڈے کو اپنا امیدوار بنایا ہے جہاں سے امید ہے کہ بی جے پی پارٹی جنرل سکریٹری ورون گاندھی کو کھڑا کرے گی۔ سی بی آئی نے پون پانڈے کا نام فرد جرم میں شامل کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمے کی سماعت جاری ہے۔ بہوجن سماج پارٹی کو اس فہرست میں پارٹی کے 6موجودہ لوک سبھا ممبر اور راجیہ سبھا کے ایک ممبر کا نام بھی شامل ہے۔ مایاوتی نے پارٹی جنرل سکریٹری ستیش چندرا کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 2006ء میں مایاوتی نے دلت۔ برہمن سوشل انجینئرنگ کے فارمولے کا اعلان بھی اسی مقام پر کیا تھا۔ مایاوتی نے کہاکہ 2012ء میں برہمن افراد کو گمراہ کیا گیا تھا لیکن اب وہ پھر بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوک سبھاکے انتخابات کے بعد اترپردیش کے نتائج نہایت حیران کن ہوں گے۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ اونچی ذاتوں کے غریب افراد کو ریزرویشن دیں۔ مایاوتی نے اس سوال پر کہ جن لوگوں نے اسمبلی الیکشن لڑنے سے انکار کردیا تھا انہیں لوک سبھا امیدوار بنایا گیا ہے کہا کہ دراصل یہ افراد پارٹی کیلئے 100فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

Babri mosque demolition accused in the list of bsp candidates

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں