شامی آبادی کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-28

شامی آبادی کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد

صدر امریکہ بارک اوباما نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات کی بھرپور انداز میں تحقیقات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال اگر ثابت ہوا تو یہ شام کی طرف امریکہ کی پالیسی میں تبدیلی کا بڑا محرک ہوگا اور سارا کھیل بدل جائے گا۔ امریکہ اور برطانیہ دونوں نے شامی حکومت کی طرف سے اعصاب کو متاثر کرنے والی گیس سارین جیسے ہتھیاروں کے استعمال کے سامنے آنے والے ثبوتوں کی نشاندہی کی ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے وائٹ ہاوز میں اردن ے شاہ عبداﷲ دوم سے ملاقات کے موقع پر کہاکہ شامی آبادی کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال ہونے کے کچھ شواہد موجود ہیں، لیکن یہ ہماری معلومات کی بنیاد پر ابتدائی تجزئیے ہیں۔ بارک اوباما نے اصرار کیا کہ انہیں اب بھی مزید شواہد کی ضرورت ہے اور وعدہ کیا کہ اس کیلئے بھرپور تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ثبوت حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کے محرک ہوں گے۔

UN investigates Syria chemical weapons use

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں