شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-28

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی

شمالی کوریا نے مشترکہ صنعتی علاقے پر جنوبی کوریا کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ سیول نے جمعرات کو پیانگ یانگ کو مشترکہ صنعتی علاقے پر باضابطہ بات چیت کیلئے 24گھنٹے کی مہلت دی تھی بصورت دیگر سخت ردعمل کا انتباہ بھی دیا تھا۔ مہلت ختم ہونے کے کئی گھنٹوں بعد جمعہ کو پیانگ یانگ نے بات چیت کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر جنوبی کوریا نے اصرار جاری رکھا تو وہ سخت کارروائی میں پہل کرے گا۔ شمالی کوریا نے رواں ماہ کے اوائل میں اس علاقے سے اپنے شہریوں کو واپس بلایا لیا تھا جبکہ جمعہ کو جنوبی کوریا نے بھی یہاں موجود اپنے شہریوں کو واپس بلانے کا عندیہ دیا ہے۔ سیول میںایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس کے شہری اپنے گھروں کو واپس آجائیں۔ جنوبی کوریا کے اس صنعتی زون میں تقریباً180 شہری موجود ہیں جنہیں اپریل کے اوائل سے خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کی عدم فراہمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اور قیام امن کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔

North Korea rejects South's 'fraudulent' talks offer

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں