بان کیمون کا دورہ پنٹگان - شام اور شمالی کوریا پر تبادلہ خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-20

بان کیمون کا دورہ پنٹگان - شام اور شمالی کوریا پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل نے پہلی مرتبہ پنٹگان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون کی میزبانی کی، جس کے دوران دونوں قائدین نے شام اور شمالی کوریا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ محکمہ دفاع کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے پہلی مرتبہ پنٹگان کا دورہ کیا ہے۔ پنٹنگان کے پریس سکریٹری جارج لٹل نے یہ بات بتائی۔ ملاقات کے بعد جارج لٹل نے بتایاکہ دونوں قائدین نے جزیرہ نما کوریا پر شدید کشیدگی اور شمالی کوریا کی جانب سے اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں اور وعدوں کی تکمیل اور شام میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بین الاقوامی امور میں انتہائی متلاتم اور چیالنج پیدا کرنے والے اوقات کے دوران اقوام متحدہ کی غیر معمولی قیادت پر ہیگل نے بان کیمون کو مبارکباد پیش کی۔ لٹل نے بتایاکہ دونوں قائدین نے باہمی تعلقات سے مربوط اقوام متحدہ کے امن مشنس کے موجودہ اور امکانی مستقبل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے غیر مستحکم ماحولیات میں امن کارکنوں کو درپیش مخصوص چیلنجس پر توجہ مرکوز کی۔ سکریٹری جنرل نے بوسٹن میں حالیہ بم اندازی واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد اور دیگر زخمیوں سے شدید ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جارج لٹل نے بتایاکہ انہوں نے برقراری امن میں امریکی رول کی بھی ستائش کی۔

UN Sec General visits Pentagon; discussed Syria and NKorea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں